hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37799

.

ابن أبي شيبة

37799
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۸۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ ذُکِرَ عِنْدَہُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، قَالَ رَجُلٌ : إِنَّہُمْ یَسُبُّونَہُ ، قَالَ : وَیْحَہُمْ ، یَسُبُّونَ رَجُلاً دَخَلَ عَلَی النَّجَاشِیِّ فِی نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَکُلُّہُمْ أَعْطَاہُ الْفِتْنَۃَ غَیْرَہُ ، قَالُوا : وَمَا الْفِتْنَۃُ الَّتِی أَعْطَوْہَا ؟ قَالَ : کَانَ لاَ یَدْخُلُ عَلَیْہِ أَحَدٌ إِلاَّ أَوْمَأَ إِلَیْہِ بِرَأْسِہِ ، فَأَبَی عُثْمَان ، فَقَالَ : مَا مَنَعَکَ أَنْ تَسْجُدَ کَمَا سَجَدَ أَصْحَابُکَ ؟ فَقَالَ : مَا کُنْتُ لأَسْجُدَ لأَحَدٍ دُونَ اللہِ۔
(٣٧٨٠٠) حضرت ابن سیرین کے بارے میں منقول ہے کہ ان کے ہاں حضرت عثمان بن عفان کا ذکر ہوا تو ایک آدمی نے کہا۔ لوگ تو ان پر سب و شتم کرتے ہیں۔ ابن سیرین نے کہا ہلاکت ہو ان لوگوں پر کہ وہ ایسے آدمی پر سب و شتم کرتے ہیں۔ کہ جو نجاشی کے پاس اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک جماعت کے ہمراہ داخل ہوا تھا۔ تو ان میں سے ہر ایک نے آزمائش اپنے غیر کے حوالہ کردی۔ لوگوں نے پوچھا : وہ کیا آزمائش تھی جو انھوں نے حوالہ کی۔ ابن سیرین نے کہا۔ نجاشی کے پاس جو بھی جاتا تھا تو وہ اپنا سر جھکا کر داخل ہوتا تھا۔ حضرت عثمان نے اس سے نکار کردیا تو نجاشی نے ان سے کہا۔ جس طرح تیرے ساتھیوں نے کیا ہے تمہیں ویسے کرنے سے کس نے منع کیا ہے۔ انھوں نے جواب دیا۔ میں اللہ کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کیا کرتا۔