hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37850

.

ابن أبي شيبة

37850
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۸۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ أَصْحَابُ أَبِی جَہْلٍ لأَبِی جَہْلٍ وَہُوَ یَسِیرُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ : أَرَأَیْتَ مَسِیرَکَ إِلَی مُحَمَّدٍ ؟ أَتَعْلَمُ أَنَّہُ نَبِیٌّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَکِنْ مَتَی کُنَّا تَبَعًا لِعَبْدِ مَنَافٍ ؟۔
(٣٧٨٥١) حضرت ثابت سے منقول ہے کہ ابو جہل کے ساتھیوں نے ابو جہل سے کہا۔ جبکہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بدر کے دن چل رہا تھا۔ محمد کی طرف اپنے جانے کا ہمیں بھی بتاؤ۔ کیا تم جانتے ہو کہ وہ نبی ہیں ؟ ابو جہل نے کہا : ہاں ! لیکن ہم عبد مناف کے پیرو کب سے ہیں ؟