(۳۷۸۵۳) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَقَدْ قُلِّلُوا فِی أَعْیُنِنَا یَوْمَ بَدْرٍ ، حَتَّی قُلْتُ لِصَاحِبٍ لِی إِلَی جَنْبِی : کَمْ تَرَاہُمْ ؟ تَرَاہُمْ سَبْعِینَ ۔ قَالَ : أُرَاہُمْ مِئَۃ ، حَتَّی أَخَذْنَا مِنْہُمْ رَجُلاً فَسَأَلْنَاہُ ، فَقَالَ : کُنَّا أَلْفًا۔
(٣٧٨٥٣) حضرت ابو عبیدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ البتہ تحقیق ہماری آنکھوں میں بدر کے دن (کفار کو) کم مقدار میں ظاہر کیا گیا یہاں تک کہ میں نے اپنے پہلو میں موجود ایک صاحب سے پوچھا : تمہارے خیال میں یہ کتنے ہیں ؟ تمہارے خیال میں یہ ستر ہوں گے۔ اس نے جواب دیا۔ میرے خیال میں یہ ایک سو کی تعداد میں ہیں یہاں تک کہ ہم نے ان میں سے ایک آدمی کو پکڑا اور ہم نے اس سے پوچھا۔ تو اس نے بتایا ۔ کہ ہم ایک ہزار کی تعداد میں ہیں۔