hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37867

.

ابن أبي شيبة

37867
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۸۶۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عَمَّتِی حَارِثَۃُ انْطَلَقَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ ، فَانْطَلَقَ غُلاَمًا نَظَّارًا ، مَا انْطَلَقَ لِقِتَالٍ ، فَأَصَابَہُ سَہْمٌ فَقَتَلَہُ، فَجَائَتْ عَمَّتِی أُمُّہُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، ابْنِی حَارِثَۃُ ، إِنْ یَکُ فِی الْجَنَّۃِ صَبَرْتُ وَاحْتَسَبْتُ ، وَإِلاَّ فَسَتَرَی مَا أَصْنَعُ ، فَقَالَ : یَا أُمَّ حَارِثَۃَ ، إِنَّہَا جِنَانٌ کَثِیرَۃٌ ، وَإِنَّ حَارِثَۃَ فِی الْفِرْدَوْسِ الأَعْلَی۔ (احمد ۲۱۵۔ طبرانی ۳۲۳۴)
(٣٧٨٦٨) حضرت انس سے روایت ہے کہ بدر کے دن میری پھوپھی کا بیٹا حارثہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلا۔ اور یہ لڑکا محض دیکھنے کے لیے چلا تھا۔ یہ لڑائی کے لیے نہیں چلا تھا۔ اس کو ایک تیر لگ گیا اور اس نے اس کو قتل کردیا۔ پس اس کی والدہ جو کہ میری پھوپھی تھی۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئی اور کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا بیٹا حارثہ اگر تو جنت میں ہے تو میں صبر کرتی ہوں اور ثواب کی امید کرتی ہوں ۔ وگرنہ آپ دیکھ لیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ام حارثہ ! سُنو ! جنتیں تو بہت سی ہیں۔ لیکن حارثہ فردوس اعلی میں ہے۔