hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37898

.

ابن أبي شيبة

37898
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۸۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ أُحُدٍ وَانْصَرَفَ الْمُشْرِکُونَ ، فَرَأَی الْمُسْلِمُونَ بِإِخْوَانِہِمْ مُثْلَۃً سَیِّئَۃً ، جَعَلُوا یَقْطَعُونَ آذَانَہُمْ وَآنَافَہُمْ ، وَیَشُقُّونَ بُطُونَہُمْ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَئِنْ أَنَالَنَا اللَّہُ مِنْہُمْ لَنَفْعَلَنَّ وَلَنَفْعَلَنَّ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ : {وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِہِ ، وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَہُوَ خَیْرٌ لِلصَّابِرِینَ} فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بَلْ نَصْبِرُ۔ (ابن جریر ۱۹۵۔ احمد ۱۳۵)
(٣٧٨٩٩) حضرت شعبی کہتے ہیں کہ جب احد کا دن تھا اور مشرکین واپس ہوگئے تھے تو مسلمانوں نے اپنے بھائیوں کو بدترین مثلہ کی حالت میں دیکھا۔ مشرکین نے مسلمانوں کے کانوں اور ناکوں کو کاٹا تھا اور ان کے پیٹ چاک کیے تھے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے کہا : اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان پر دسترس دی تو ضرور بالضرور ہم بھی ان کے ساتھ (یہی رویہ) اختیار کریں گے۔ اور یہی رویہ اختیار کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی۔ { وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِہِ ، وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَہُوَ خَیْرٌ لِلصَّابِرِینَ } آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ ہم صبر کریں گے۔