(۳۸۰۱۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی إِبْرَاہِیمَ الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَلَقَ یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ ، إِلاَّ عُثْمَانَ وَأَبَا قَتَادَۃَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَرْحَمُ اللَّہُ الْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِینَ ، یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : یَرْحَمُ اللَّہُ الْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِینَ ، یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : یَرْحَمُ اللَّہُ الْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِینَ ، یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : وَالْمُقَصِّرِینَ۔
(٣٨٠١٤) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ نے حدیبیہ کے دن حلق کروایا سوائے عثمان اور ابو قتادہ کے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ سر منڈانے (حلق) والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے سوال کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اور کتروانے والوں پر ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (دوبارہ) ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ سر منڈانے (حلق) والوں پر رحم فرمائے۔ صحابہ نے (سہ بارہ) سوال کیا۔ اور بال کترانے والوں پر ؟ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ سر منڈانے (حلق) والوں پر رحم فرمائے۔ صحابہ نے عرض کیا۔ اور کتروانے والوں پر ؟ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے فرمایا : کتروانے والوں پر (بھی رحم فرمائے) ۔