hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38019

.

ابن أبي شيبة

38019
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۰۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : بَعَثَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَرِیَّۃٍ إِلَی نَجْدٍ ، قَالَ : فَأَصَبْنَا نَعَمًا کَثِیرَۃً ، قَالَ : فَنَفَّلَنَا صَاحِبُنَا الَّذِی کَانَ عَلَیْنَا بَعِیرًا بَعِیرًا ، ثُمَّ قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمَا أَصَبْنَا ، فَکَانَتْ سُہْمَانُنَا بَعْدَ الْخُمُسِ اثْنَیْ عَشَرَ بَعِیرًا ، اثْنَیْ عَشَرَ بَعِیرًا ، فَکَانَ لِکُلِّ رَجُلٍ مِنَّا ثَلاَثَۃَ عَشَرَ بَعِیرًا بِالْبَعِیرِ الَّذِی نَفَّلَنَا صَاحِبُنَا ، فَمَا عَابَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی صَاحِبِنَا مَا حَاسَبَنَا بِہِ فِی سُہْمَانِنَا۔ (ابوداؤد ۲۷۳۷۔ بیہقی ۳۱۲)
(٣٨٠٢٠) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نجد کی طرف ایک سریہ میں روانہ کیا۔ ابن عمر بیان کرتے ہیں۔ ہمیں (وہاں سے) بہت زیادہ چیزیں غنیمت میں ملیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس ہمیں ہمارے ساتھی نے جو ہم پر امیر تھا۔ ایک ایک اونٹ عطیہ میں دے دیا۔ پھر ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس وہ اشیاء لے کر پہنچے۔ تو ہمیں پھر خمس کے اخراج کے بعد جو حصہ ملا وہ بارہ، بارہ اونٹ تھے۔ پس ہم میں سے ہر ایک آدمی کو اس اونٹ سمیت جو ہمارے ساتھی نے ہمیں عطیہ میں دیا تھا۔ تیرہ اونٹ ملے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے ساتھی سے اس اونٹ کے حساب پر کوئی بات نہیں کی۔