hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38038

.

ابن أبي شيبة

38038
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۰۳۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْن أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِیبَ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رُوَیْفِعِ بْن ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ نَحْوَ الْمَغْرِبِ ، فَفَتَحْنَا قَرْیَۃً ، یُقَالُ لَہَا جَرْبَۃُ ، قَالَ : فَقَامَ فِینَا خَطِیبًا ، فَقَالَ : إِنِّی لاَ أَقُولُ فِیکُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ فِینَا یَوْمَ خَیْبَرَ: مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ یَسْقِیَنَّ مَائُہُ زَرْعَ غَیْرِہِ ، وَلاَ یَبِیعَنَّ مَغْنَمًا حَتَّی یُقْسَمَ، وَلاَ یَرْکَبَنَّ دَابَّۃً مِنْ فَیْئِ الْمُسْلِمِینَ ، فَإِذَا أَعْجَفَہَا رَدَّہَا فِیہِ ، وَلاَ یَلْبَسْ ثَوْبًا مِنْ فَیْئٍ حَتَّی إِذَا أَخْلقَہُ رَدَّہُ فِیہِ۔
(٣٨٠٣٩) تجیب کے غلام حضرت ابو مرزوق سے روایت ہے کہ ہم نے رویفع بن ثابت انصاری کے ہمراہ مغرب کی طرف ایک غزوہ لڑا۔ اور ہم نے ایک بستی ۔۔۔ جس کو جَربَہْ کہا جاتا تھا ۔۔۔ کو فتح کرلیا۔ راوی کہتے ہیں : ہم میں ایک خطیب صاحب کھڑے ہوئے اور انھوں نے کہا۔ میں تم سے وہی بات کروں گا جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سُنی اور وہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خیبر کے دن ارشاد فرمائی تھی۔ (وہ بات یہ ہے) ” جو شخص اللہ پر، یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اس کا پانی ہرگز دوسرے کی کھیتی کو سیراب نہ کرے اور وہ غنیمت میں سے تقسیم ہونے سے قبل کچھ نہ بیچے۔ اور نہ ہی مسلمانوں کے مال فئی کے کسی جانور پر اس طرح سوار ہو کہ جب وہ جانور کمزور ہوجائے تو یہ اس کو واپس مال فئی میں داخل کر دے۔ اور نہ ہی مسلمانوں کے مال فئی سے اس طرح کوئی کپڑا پہنے کہ جب وہ کپڑے پرانا کر دے تو اس کو مال فئی میں واپس کر دے۔