hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38039

.

ابن أبي شيبة

38039
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۰۴۰) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی سِمَاکٌ الْحَنَفِیُّ أَبُو زُمَیْلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ أَقْبَلَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : فُلاَنٌ شَہِیدٌ ، فُلاَنٌ شَہِیدٌ ، حَتَّی مَرُّوا عَلَی رَجُلٍ ، فَقَالُوا : فُلاَنٌ شَہِیدٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَلاَّ ، إِنِّی رَأَیْتُہُ فِی النَّارِ فِی بُرْدَۃٍ غَلَّہَا ، أَوْ فِی عَبَائَۃٍ غَلَّہَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَابْنَ الْخَطَّابِ ، اذْہَبْ فَنَادِ فِی النَّاسِ : أَنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ الْمُؤْمِنُونَ ، قَالَ : فَخَرَجْتُ فَنَادَیْتُ : أَنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ الْمُؤْمِنُونَ۔ (مسلم ۱۰۷۔ احمد ۴۷)
(٣٨٠٤٠) حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ خیبر کا دن تھا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کا ایک گروہ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں) حاضر ہوا اور وہ لوگ کہنے لگے۔ فلاں شہید ہے، فلاں شہید ہے۔ یہاں تک کہ وہ ایک آدمی کے پاس پہنچے اور انھوں نے کہا (یہ) فلاں بھی شہید ہے۔ تو (اس پر) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہرگز نہیں ! میں نے اس آدمی کو جہنم میں دیکھا ہے اس چادر میں یا اس عباء میں جو اس نے مال غنیمت سے خیانت کی۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے ابن خطاب ! جاؤ اور لوگوں میں یہ منادی کردو کہ جنت میں صرف صاحب ایمان ہی داخل ہوں گے۔ حضرت عمر کہتے ہیں۔ پس میں وہاں سے نکلا اور میں نے منادی کی، کہ جنت میں صرف صاحب ایمان ہی داخل ہوں گے۔