(۳۸۰۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا الْقَاسِمُ وَمَکْحُولٌ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی یَوْمَ خَیْبَرَ عَنْ أَکْلِ الْحِمَارِ الأَہْلِی ، وَعَنْ کُلِّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَی حَتَّی یَضَعْنَ ، وَعَنْ أَنْ تُبَاعَ السِّہَامُ حَتَّی تُقْسَمَ ، وَأَنْ تُبَاعَ الثَمَرَۃُ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا، وَلَعَنَ یَوْمَئِذٍ الْوَاصِلَۃَ وَالْمَوْصُولَۃَ، وَالْوَاشِمَۃَ وَالْمَوْشُومَۃَ ، وَالْخَامِشَۃَ وَجْہَہَا، وَالشَّاقَّۃَ جَیْبَہَا۔
(٣٨٠٤٧) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگ خیبر کے دن پالتو گدھے کے کھانے سے منع کیا اور ہر کچلی والے درندے کے کھانے سے منع کیا۔ اور اس بات سے منع کیا کہ حاملہ عورت سے وضع حمل سے قبل وطی کی جائے اور مال غنیمت کے حصہ کے تقسیم ہونے سے قبل بیچنے سے منع کیا ۔ اور پھل کو اس کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے بیچنے سے منع کیا۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن دوسری عورت کے بال لگانے والی اور لگوانے والی عورت پر لعنت فرمائی اور اسی طرح گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی اور اپنا چہرہ نوچنے والی پر لعنت فرمائی اور اپنا گریبان چاک کرنے والے پر بھی لعنت فرمائی۔