(۳۸۰۴۸) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ أَصَابَ النَّاسَ مَجَاعَۃٌ ، وَأَخَذُوا الْحُمُرَ الإِنْسِیَّۃِ ، فَذَبَحُوہَا وَمَلَؤُوا مِنْہَا الْقُدُورَ ، فَبَلَغَ ذَلِکَ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ جَابِرٌ : فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَکَفَأْنَا الْقُدُورَ ، وَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ سَیَأْتِیکُمْ بِرِزْقٍ ہُوَ أَحَلُّ مِنْ ذَا وَأَطْیَبُ ، فَکَفَأْنَا الْقُدُورَ یَوْمَئِذٍ وَہِیَ تَغْلِی ، فَحَرَّمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَئِذٍ لُحُومَ الْحُمُرِ الإِنْسِیَّۃِ وَلُحُومَ الْبِغَالِ ، وَکُلَّ ذِی نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَکُلَّ ذِی مِخْلَبٍ مِنَ الطَّیْرِ ، وَحَرَّمَ الْمُجَثَّمَۃَ ، وَالْخُلْسَۃَ ، وَالنُّہْبَۃَ۔
(٣٨٠٤٨) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب جنگ خیبر کا دن تھا تو لوگوں کو (شدید) بھوک نے آلیا۔ لوگوں نے پالتو گدھوں کو پکڑا اور انھیں ذبح کر کے ان کے گوشت سے ہانڈیوں کو بھر دیا۔ یہ خبر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہنچی تو حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا پس ہم نے ہانڈیوں کو الٹ دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ عنقریب تمہیں ایسا رزق دے گا جو اس سے زیادہ حلال اور طیب ہوگا۔ پس ہم نے ان ہانڈیوں کو اس حال میں الٹ دیا جبکہ وہ جوش دے رہی تھیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن پالتو گدھوں اور خچروں کے گوشت کو حرام قرار دیا اور اسی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچلی والے ہر درندے کو حرام قرار دیا اور پنجے سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو حرام قرار دیا۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجثمہ (وہ بکری جس کو پتھر مار مار کر ہلاک کیا جائے) ، جھپٹی ہوئی چیز اور لوٹی ہوئی چیز کو حرام قرار دیا۔