(۳۸۰۷۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ زَیْدِ بْنِ طَلْحَۃَ التَّیْمِیِّ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، قَالاَ : وَکَانَ بِہَا یَوْمَئِذٍ سِتُّونَ وَثَلاَثُ مِئَۃ وَثَنٍ عَلَی الصَّفَا ، وَعَلَی الْمَرْوَۃِ صَنَمٌ ، وَمَا بَیْنَہُمَا مَحْفُوفٌ بِالأَوْثَانِ ، وَالْکَعْبَۃُ قَدْ أُحِیطَتْ بِالأَوْثَانِ ، قَالَ : فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ : فَقَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعَہُ قَضِیبٌ یُشِیرُ بِہِ إِلَی الأَوْثَانِ ، فَمَا ہُوَ إِلاَّ أَنْ یُشِیرَ إِلَی شَیْئٍ مِنْہَا فَیَتَسَاقَطَ ، حَتَّی أَتَی إِسَافًا وَنَائِلَۃَ ، وَہُمَا قُدَّامَ الْمَقَامِ ، مُسْتَقْبِلٌ بَابَ الْکَعْبَۃِ ، فَقَالَ : عَفِّرُوہُمَا ، فَأَلْقَاہُمَا الْمُسْلِمُونَ ، قَالَ : قُولُوا ، قَالَوا : مَا نَقُولُ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : قُولُوا : صَدَقَ اللَّہُ وَعْدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ ، وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ۔
(٣٨٠٧٥) حضرت یعقوب بن زید بن طلحہ تیمی اور محمد بن منکدر روایت کرتے ہیں کہ اس دن (فتح مکہ کے دن) کعبہ میں تین سو ساٹھ بت تھے۔ صفا اور مروہ پر بھی ایک بت تھا ان کے درمیان (کی جگہ تو) بتوں سے اٹی ہوئی تھی اور کعبہ کے گرد بھی بتوں کا احاطہ تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ محمد ابن المنکدر کہتے ہیں۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک لکڑی تھی جس کے ذریعہ سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بتوں کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ ان بتوں میں سے جس بت کی طرف بھی جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اشارہ فرماتے وہ بت گر جاتا۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اساف اور نائلہ (نامی) بت کے پاس پہنچے یہ دونوں کعبہ کے سامنے مقام کے پاس تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ ان دونوں کو خاک میں ملا دو ۔ چنانچہ مسلمانوں نے ان دونوں بتوں کے نیچے گرا دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہو، صحابہ نے پوچھا : یا رسول اللہ ! ہم کیا کہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہو : اللہ کا وعدہ سچا ثابت ہوا اور اس نے اپنے بندہ کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دے دی۔