(۳۸۱۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : غُسِّلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی قَمِیصٍ ، فَوَلِیَ عَلِیٌّ سِفْلَتَہُ ، وَالْفَضْلُ مُحْتَضنُہُ ، وَالْعَبَّاسُ یَصُبُّ الْمَائَ ، قَالَ : وَالْفَضْلُ یَقُولُ : أَرِحْنِی ، قَطَعْتَ وَتِینِی ، إِنِّی لأَجِدُ شَیْئًا یَنْزِلُ عَلَیَّ ، قَالَ : وَغُسِّلَ مِنْ بِئْرِ سَعْدِ بْنِ خَیْثَمَۃ بِقُبَائَ ، وَہِیَ الْبِئْرُ الَّتِی یُقَالُ لَہَا : بِئْرُ أَرِیسٍ ، قَالَ : وَقَدْ وَاللہِ شَرِبْتُ مِنْہَا وَاغْتَسَلْتُ۔ (عبدالرزاق ۶۰۷۷)
(٣٨١٨٧) حضرت محمد بن علی سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک قمیص میں غسل دیا گیا تھا۔ چنانچہ حضرت علی کو قمیص کا نچلا حصہ سپرد ہوا اور حضرت فضل کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینہ سے بغل اور پہلو تک کا حصہ سپرد ہوا۔ حضرت عباس ، پانی بہا رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت فضل کہہ رہے تھے۔ میں محسوس کر رہاہوں کہ کوئی چیز مجھ پر اتر رہی ہے۔ راوی کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مقام قباء میں واقع سعد بن خیثمہ کے کنویں سے غسل دیا گیا تھا۔ “ یہ وہی کنواں ہے جس کو بیرا ریس کہا جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ خدا کی قسم ! میں نے (خود بھی) اس کنویں سے پانی پیا ہے اور غسل بھی کیا ہے۔