hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38211

.

ابن أبي شيبة

38211
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَبِیَدِہِ عَسِیبُ نَخْلٍ ، وَہُوَ یُجْلِسُ النَّاسَ ، وَیَقُولُ : اسْمَعُوا لِقَوْلِ خَلِیفَۃِ رَسُولِ اللہِ ، قَالَ : فَجَائَ مَوْلًی لأَبِی بَکْرٍ یُقَالُ لَہُ: شَدِیدٌ بِصَحِیفَۃٍ ، فَقَرَأَہَا عَلَی النَّاسِ ، فَقَالَ : یَقُولُ أَبُو بَکْرٍ : اسْمَعُوا وَأَطِیعُوا لِمَنْ فِی ہَذِہِ الصَّحِیفَۃِ ، فَوَاللہِ مَا أَلَوْتُکُمْ ، قَالَ قَیْسٌ : فَرَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَعْدَ ذَلِکَ عَلَی الْمِنْبَرِ۔
(٣٨٢١٢) حضرت قیس بن حازم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں کھجور کی صاف شاخ تھی اور وہ لوگوں کو بٹھا رہے تھے اور کہہ رہے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ کی بات سُنو۔ راوی کہتے ہیں : پھر حضرت ابوبکر کا غلام ۔۔۔ جس کو شدید کہا جاتا تھا ۔۔۔ ایک رقعہ لے کر آیا۔ اور وہ لوگوں کو پڑھ کر سنایا۔ اس نے کہا۔ حضرت ابوبکر کہتے ہیں : اس آدمی کی بات سنو اور اطاعت کرو جس کا اس صحیفہ میں نام ہے۔ خدا کی قسم ! میں نے تمہیں خیر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ قیس راوی کہتے ہیں۔ پھر اس کے بعد مں ا نے حضرت عمر بن خطاب کو منبر پر دیکھا۔