hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38244

.

ابن أبي شيبة

38244
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُثْمَان، قَامَ خُطَبَائُ إیلِیَائَ، فَقَامَ مِنْ آخِرِہِمْ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقَالُ لَہُ : مُرَّۃُ بْنُ کَعْبٍ ، فَقَالَ : لَوْلاَ حَدِیثٌ سَمِعْتہ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا قُمْتُ ، إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ فِتْنَۃً أَحْسَبُہُ ، قَالَ : فَقَرَّبَہَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ بِرِدَائِہِ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہَذَا یَوْمَئِذٍ وَأَصْحَابُہُ عَلَی الْحَقِ، فَانْطَلَقْتُ، فَأَخَذْتُ بِوَجْہِہِ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: ہَذَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، فَإِذَا ہُوَ عُثْمَان۔
(٣٨٢٤٥) حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان کو قتل کیا گیا تو مقام ایلیاء کے خطباء کھڑے ہوئے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے (ان کا) آخری خطیب کھڑا ہوا جس کو مرہ بن کعب کہا جاتا تھا۔ اس نے کہا۔ اگر ایسی حدیث نہ ہوتی جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سُنی ہے تو میں کھڑا نہ ہوتا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک فتنہ کا ذکر کیا ۔۔۔ میرے خیال کے مطابق راوی کہتے ہیں ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا قریب الوقوع ہونا بیان کیا ۔۔۔کہ اس دوران ایک آدمی اپنی چادر ڈالے ہوئے گزرا ۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اس (فتنہ کے) دن یہ اور اس کے ساتھی حق پر ہوں گے۔ (راوی کہتے ہیں) پس میں چل پڑا اور میں نے ان صاحب کا رُخ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف پھیر کر عرض کیا۔ یہ آدمی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ۔ ” ہاں “ یہ آدمی حضرت عثمان تھے۔