hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38251

.

ابن أبي شيبة

38251
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۵۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : اکْتَنَفَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُلْجَمٍ ، وَشَبِیبٌ الأَشْجَعِیُّ عَلِیًّا حِینَ خَرَجَ إِلَی الْفَجْرِ ، فَأَمَّا شَبِیبٌ فَضَرَبَہُ فَأَخْطَأَہُ ، وَثَبَتَ سَیْفُہُ فِی الْحَائِطِ ، ثُمَّ أُحْصِرَ نَحْوَ أَبْوَابِ کِنْدَۃَ ، وَقَالَ النَّاسُ : عَلَیْکُمْ صَاحِبَ السَّیْفِ ، فَلَمَّا خَشِیَ أَنْ یُؤْخَذَ رَمَی بِالسَّیْفِ ، وَدَخَلَ فِی عُرْضِ النَّاسِ ، وَأَمَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَضَرَبَہُ بِالسَّیْفِ عَلَی قَرْنِہِ ، ثُمَّ أُحْصِرَ نَحْوَ بَابِ الْفِیلِ ، فَأَدْرَکَہُ عَرَیْضٌ ، أَوْ عُوَیْضٌ الْحَضْرَمِیُّ فَأَخَذَہُ ، فَأَدْخَلَہُ عَلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : إِنْ أَنَا مِتُّ فَاقْتُلُوہُ إِنْ شِئْتُمْ ، أَوْ دَعُوہُ ، وَإِنْ أَنَا نَجَوْتُ کَانَ الْقِصَاصُ۔
(٣٨٢٥٢) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب حضرت علی فجر کے لیے نکلے تو عبد الرحمن بن ملجم نے اور شبیب اشجعی نے آپ کو گھیر لیا۔ پس شبیب نے آپ پر وار کیا لیکن وہ خطا ہوگیا اور اس کی تلوار دیوار میں جا لگی پھر اس کو کندہ کے دروازوں کی طرف محصور کردیا گیا اور لوگ کہنے لگے۔ تلوار والے کو پکڑو پس جب شبیب نے پکڑے جانے کا خوف محسوس کیا تو اس نے تلوار پھینک دی اور عام لوگوں میں داخل ہوگیا۔ اور جو عبد الرحمن تھا اس نے حضرت علی کے سر مبارک پر تلوار ماری پھر اس کو بھی باب الفیل کی جانب محصور کرلیا گیا اور اس کو عریض یا عویض حضرمی نے پکڑ لیا۔ پس اس کو پکڑ کر حضرت علی کے پاس لائے۔ تو حضرت علی نے فرمایا۔ اگر میں مر جاؤں تو تم چاہو تو اس کو قتل کردینا۔ یا اس کو چھوڑ دینا اور اگر میں بچ گیا تو پھر قصاص ہوگا۔