hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38252

.

ابن أبي شيبة

38252
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُبَیْعٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ : لَتُخْضَبَنَّ ہَذِہِ مِنْ ہَذَا ، فَمَا یُنْتَظَرُ بِالأَشْقَی ، قَالَوا : فَأَخْبِرْنَا بِہِ نُبِیرُ عِتْرَتَہُ ، قَالَ : إِذًا تَاللہِ تَقْتُلُوا غَیْرَ قَاتِلِی ، قَالَوا : أَفَلاَ تَسْتَخْلِفْ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنِّی أَتْرُکُکُمْ إِلَی مَا تَرَکَکُمْ إِلَیْہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَوا : فَمَا تَقُولُ لِرَبِّکَ إِذَا لَقِیتَہُ ؟ قَالَ : أَقُولُ : اللَّہُمَّ تَرَکْتَنِی فِیہِمْ ، ثُمَّ قَبَضْتَنِی إِلَیْک وَأَنْتَ فِیہِمْ ، فَإِنْ شِئْتَ أَصْلَحْتَہُمْ ، وَإِنْ شِئْتَ أَفْسَدْتَہُمْ۔ (احمد ۱۳۰۔ ابن سعد ۳۴)
(٣٨٢٥٣) حضرت عبداللہ بن سبیع سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی کو کہتے سُنا۔ ضرور بالضرور یہ (داڑھی) اس سے رنگ جائے گی۔ لوگوں نے کہا۔ آپ ہمیں اس کے (قاتل کے) بارے میں بتائیں ہم اس کے خاندان کو ہلاک کردیں گے۔ حضرت علی نے کہا۔ خدا کی قسم ! تب تو تم میرے قاتل کے علاوہ کو قتل کرو گے۔ لوگوں نے پوچھا۔ آپ خلیفہ مقرر کیوں نہیں کرتے ؟ حضرت علی نے فرمایا : نہیں ! بلکہ میں تمہیں اسی طرح چھوڑ جاؤں گا جس طرح تمہیں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چھوڑ گئے تھے۔ لوگوں نے پوچھا۔ تو پھر جب آپ اپنے پروردگار سے ملیں گے تو ان سے کیا کہیں گے ؟ حضرت علی نے فرمایا : میں کہوں گا۔ اے اللہ ! تو نے مجھے ان میں (ایک مدت) چھوڑے رکھا پھر تو نے مجھے اپنی طرف بلا لیا جبکہ تو خود ان میں موجود تھا۔ پس اگر تو چاہتا ان کو درست کردیتا اور اگر تو چاہتا تو ان کو خراب کردیتا۔