hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38258

.

ابن أبي شيبة

38258
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۵۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ جُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، قَالَ : کَانَ بَیْنَ حُذَیْفَۃَ وَبَیْنَ رَجُلٍ مِنْہُمْ مِنْ أَہْلِ الْعَقَبَۃِ بَعْضُ مَا یَکُونُ بَیْنَ النَّاسِ ، فَقَالَ : أُنْشِدُک بِاللہِ ، کَمْ کَانَ أَصْحَابُ الْعَقَبَۃِ ؟ فَقَالَ الْقَوْمُ : فَأَخْبِرْہُ ، فَقَدْ سَأَلَک ، فَقَالَ أَبُو مُوسَی الأَشْعَرِیُّ : قَدْ کُنَّا نُخْبَرُ أَنَّہُمْ أَرْبَعَۃَ عَشَرَ ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ : وَإِنْ کُنْتُ فِیہِمْ ، فَقَدْ کَانُوا خَمْسَۃَ عَشَرَ ، أَشْہَدُ بِاللہِ أَنَّ اثْنَیْ عَشَرَ مِنْہُمْ حَرْبٌ للہِ وَرَسُولِہِ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَیَوْمَ یَقُومُ الأَشْہَادُ ، وَعُذِرَ ثَلاَثَۃٌ ، قَالُوا : مَا سَمِعْنَا مُنَادِیَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلاَ عَلِمْنَا مَا یُرِیدُ الْقَوْمُ۔ (مسلم ۲۱۴۴۔ احمد ۳۹۱)
(٣٨٢٥٩) حضرت ابوا لطفیل سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ اور اہل عقبہ میں سے ایک اور آدمی کے درمیان کچھ تکرار سی تھی تو انھوں نے پوچھا۔ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں (بتاؤ) اصحاب العقبہ کی تعداد کیا تھی ؟ اس پر لوگوں نے بھی کہا۔ تم اس کو بتاؤ کیونکہ اس نے تم سے سوال کیا ہے۔ پس حضرت ابو موسیٰ اشعری نے کہا۔ تحقیق ہمیں تو یہ خبر ملی تھی کہ وہ چودہ تھے۔ حضرت حذیفہ نے کہا۔ اور اگر آپ ان میں ہوتے تو وہ پندرہ ہوتے۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ان میں سے بارہ تو دنیا و آخرت میں اللہ اور اس کے رسول کے خلاف برسر پیکار تھے۔ اور تین نے معذرت کی تھی اور انھوں نے کہا تھا۔ ہم نے اللہ کے رسول کے منادی کو نہیں سنا اور ہمیں پتا نہیں کہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔