(۳۸۲۹۱) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامُ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ ہَوْذَۃَ ، عَنْ خَرَشَۃَ بْنِ الْحُرِّ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : کَیْفَ أَنْتُمْ إِذَا بَرَکَتْ تَجُرُّ خِطَامَہَا فَأَتَتْکُمْ مِنْ ہَاہُنَا وَمِنْ ہَاہُنَا ، قَالُوا : لاَ نَدْرِی وَاللہِ ، قَالَ: لَکِنِّی وَاللہِ أَدْرِی ، أَنْتُمْ یَوْمَئِذٍ کَالْعَبْدِ وَسَیِّدِہِ إِنْ سَبَّہُ السَّیِّدُ لَمْ یَسْتَطِعِ الْعَبْدُ أَنْ یَسُبَّہُ ، وَإِنْ ضَرَبَہُ لَمْ یَسْتَطِعِ الْعَبْدُ أَنْ یَضْرِبَہُ۔
(٣٨٢٩١) حضرت خرشہ بن حرر فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے فرمایا کیا حالت ہوگی تمہاری اس وقت جب وہ (فتنہ) تمہاری طرف آئے گا اپنی لگام کو کھینچتے ہوئے پس وہ تمہارے پاس اس طرف سے بھی آئے گا اور اس طرف سے بھی آئے گا۔ لوگوں نے عرض کیا بخدا ہم تو نہیں جانتے، تو حضرت حذیفہ نے فرمایا لیکن اللہ کی قسم میں جانتا ہوں تم اس دن غلام اور آقا کی طرح ہوگے اگر آقا اسے برا بھلا کہے تو غلام اس کو برا بھلا نہیں کہہ سکتا اور اگر وہ اسے مارے تو غلام اس کو نہیں مار سکتا۔