(۳۸۳۳۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْکَوْثَرُ نَہْرٌ وَعَدَنِی رَبِّی ، عَلَیْہِ خَیْرٌ کَثِیرٌ ، ہُوَ حَوْضِی تَرِدُ عَلَیْہِ أُمَّتِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، آنِیَتُہُ عَدَدُ النُّجُومِ ، فَیُخْتَلَجُ الْعَبْدُ مِنْہُمْ فَأَقُولُ : رَبِّ ، إِنَّہُ مِنْ أُمَّتِی ، فَیَقُولُ : لاَ تَدْرِی مَا أَحْدَثَ بَعْدَک۔
(٣٨٣٣٣) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کوثر نہر ہے اللہ تعالیٰ نے اس کا مجھ سے وعدہ کیا اس پر خیر کثی رہے وہ میرا حوض ہے جس پر میری امت قیامت والے دن آئے گی اس کے برتن ستاروں کے بقدر ہیں ان میں سے (یعنی میری امت میں سے) کچھ لوگوں کو اس سے روک لیا جائے گا میں کہوں گا اے میرے رب یہ میری امت میں سے ہے پس ارشاد خداوندی ہوگا تم نہیں جانتے کہ اس نے تمہارے بعد کیا باتیں (دین میں) گھڑ لیں۔