(۳۸۳۳۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مُرَّۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قامَ فِینَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَلاَ إنِّی فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ ، أَنْظُرُکُمْ وَأُکَاثِرُ بِکُمَ الأُمَمَ ، فَلاَ تُسَوِّدُوا وَجْہِی۔
(٣٨٣٣٥) حضرت مرُّہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا : خبردار میں تمہارے لیے حوض پر پہلے پہنچنے والا ہوں گا میں تمہیں دیکھوں گا اور تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا لہٰذا میرے چہرے کو سیاہ نہ کرنا (مراد یہ ہے کہ مجھے رنجیدہ نہ کرنا)