hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38375

.

ابن أبي شيبة

38375
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۳۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا رَزِینٌ الْجُہَنِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الرُّقاد ، قَالَ : خَرَجْت مَعَ مَوْلاَیَ وَأَنَا غَُلاَمٌ ، فَدُفِعْتُ إِلَی حُذَیْفَۃَ وَہُوَ یَقُولُ : إِنْ کَانَ الرَّجُلُ لَیَتَکَلَّمَ بِالْکَلِمَۃِ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَیَصِیرُ مُنَافِقًا ، وَإِنِّی لأَسْمَعُہَا مِنْ أَحَدِکُمْ فِی الْمَقْعَدِ الْوَاحِدِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ، لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلْتَنْہَوُنَّ عَنِ الْمُنْکَرِ ، وَلَتُحَاضُّنَّ عَلَی الْخَیْرِ ، أَوْ لَیُسْحِتَنَّکُمُ اللَّہُ بِعَذَابٍ جَمِیعًا ، أَوْ لَیُؤَمِّرَنَّ عَلَیْکُمْ شِرَارَکُمْ ، ثُمَّ یَدْعُو خِیَارُکُمْ فَلاَ یُسْتَجَابُ لَہُمْ۔ (احمد ۳۹۰)
(٣٨٣٧٦) حضرت ابو الرقاد سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میں غلام ہونے کی حالت میں اپنے آقا کے ساتھ نکلا مجھے حضرت حذیفہ کے پاس لایا گیا اس حال میں کہ وہ فرما رہے تھے اگر کوئی آدمی وہ کلام نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں کرتا تو منافق ہوجاتا اور بلاشبہ وہ کلام میں نے تم میں ہر ایک سے ایک ایک مجلس میں چار مرتبہ سنا ہے (وہ کلام یہ ہے) ضرور بالضرور تم بھلائی کا حکم کرو اور ضرور بالضرور تم برائی سے روکو اور ضرور تم بھلائی پر رہو وگرنہ اللہ تم سب کو عذاب کے ذریعے برباد کردے گا یا تمہارے شریروں کو تم پر حاکم بنا دے گا پھر تمہارے اچھے لوگ دعا کریں گے لیکن ان کی دعا قبول نہیں کی جائے گی۔