(۳۸۳۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ ثَرْوَانَ بْنِ مِلْحَانَ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا فِی الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَیْنَا عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ فَقُلْنَا لَہُ: حَدِّثْنَا حَدِیثَ رَسُولِ اللہِ فِی الْفِتْنَۃِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : سَیَکُونُ بَعْدِی أُمَرَائُ یَقْتَتِلُونَ عَلَی الْمُلْک ، یَقْتُلُ بَعْضُہُمْ عَلَیْہِ بَعْضًا ، فَقُلْنَا لَہُ : لَوْ حَدَّثَنَا بِہِ غَیْرُک کَذَّبْنَاہُ ، قَالَ ، أَمَا إِنَّہُ سَیَکُونُ۔ (احمد ۲۶۳۔ ابویعلی ۱۶۴۶)
(٣٨٣٧٧) حضرت ثروان بن ملحان سے روایت ہے انھوں نے فرمایا ہم مسجد میں بیٹھے تھے حضرت عمار بن یاسر ہمارے پاس سے گزرے ہم نے ان سے عرض کیا ہم سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث فتنے کے بارے میں بیان کردیں پس انھوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا عنقریب میرے بعد امراء ہوں گے جو ملک پر (یعنی حصول ملک کے لیے) لڑائی کریں گے اس پر کچھ کچھ کو قتل کریں گے ہم نے ان سے عرض کیا اگر آپ کے علاوہ کوئی اور ہم سے اس بارے میں بیان کرتا تو ہم اس کی تکذیب کرتے انھوں نے ارشاد فرمایا باقی یہ تو بلاشبہ ہوگا۔