(۳۸۳۷۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ الْمُرْہبیِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ صَفِیَّۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَنْتَہِی نَاسٌ عَنْ غَزْوِ ہَذَا الْبَیْتِ حَتَّی یَغْزُوَ جَیْشٌ ، حَتَّی إِذَا کَانُوا بِالْبَیْدَائِ ، أَوْ بِبَیْدَائَ مِنَ الأَرْضِ ، خُسِفَ بِأَوَّلِہِمْ وَآخِرِہِمْ وَلَمْ یَنْجُ أَوْسَطُہُمْ ، قُلْتُ : فَإِنْ کَانَ فِیہِمْ مَنْ یَکْرَہُ ، قَالَ : یَبْعَثُہُمَ اللَّہُ عَلَی مَا فِی أَنْفُسِہِمْ۔ (ترمذی ۲۱۸۴۔ احمد ۳۳۶)
(٣٨٣٧٩) حضرت صفیہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لوگ اس گھر یعنی بیت اللہ پر حملے سے نہیں رکیں گے یہاں تک کہ ایک لشکر لڑائی کے لیے نکلے گا جب وہ زمین میں ایک میدان میں ہوں گے ان کے اگلوں اور پچھلوں کو دھنسا دیا جائے گا اور ان کے درمیان والے بھی نجات نہ پائیں گے حضرت صفیہ فرماتی ہیں میں نے عرض کیا اگر ان میں ایسا ایسا آدمی ہو جس پر زبردستی کی گئی ہو آپ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ ان کو اٹھائیں گے اس (نیت وغیرہ پر) پر جو ان کے جی میں ہوگا۔