hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38408

.

ابن أبي شيبة

38408
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۴۰۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُخَارِقِ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إنِّی لاَ أَرَی ہَؤُلاَئِ الْقَوْمَ إِلاَّ ظَاہِرِینَ عَلَیْکُمْ لِتُفَرِّقَکُمْ عَنْ حَقِّکُمْ وَاجْتِمَاعُہُمْ عَلَی بَاطِلِہِمْ ، وَإِنَّ الإِمَامَ لَیْسَ بِشَاقٍّ شَعْرَۃً ، وَإِنَّہُ یُخْطِئُ وَیُصِیبُ ، فَإِذَا کَانَ عَلَیْکُمْ إمَامٌ یَعْدِلُ فِی الرَّعِیَّۃِ وَیَقْسِمُ بِالسَّوِیَّۃِ فَاسْمَعُوا لَہُ وَأَطِیعُوا ، وَإِنَّ النَّاسَ لاَ یُصْلِحُہُمْ إِلاَّ إمَامٌ بَرٌّ ، أَوْ فَاجِرٌ ، فَإِنْ کَانَ بَرًّا فَلِلرَّاعِی وَلِلرَّعِیَّۃِ ، وَإِنْ کَانَ فَاجِرًا عَبَدَ فِیہِ الْمُؤْمِنُ رَبَّہُ وَعَمِلَ فِیہِ الْفَاجِرُ إِلَی أَجَلِہِ ، وَإِنَّکُمْ سَتُعْرَضُونَ عَلَی سَبِّی ، وَعَلَی الْبَرَائَۃِ مِنِّی ، فَمَنْ سَبَّنِی فَہُوَ فِی حِلٍّ مِنْ سَبِّی ، وَلاَ تَبْرَؤُوا مِنْ دِینِی فَإِنِّی عَلَی الإِسْلاَم۔
(٣٨٤٠٩) حضرت علی سے روایت ہے ارشاد فرمایا میں ان لوگوں کے بارے میں سمجھتا ہوں کہ یہ تم پر غالب آجائیں گے تمہارے حق پر اختلاف اور ان کے باطل پر اجتماع کی وجہ سے اور امام مال کو پھاڑنے والا تو نہیں ہوتا بلاشبہ وہ غلطی بھی کرتا ہے اور درستگی تک بھی پہنچ جاتا ہے پس اگر تمہارے اوپر ایسا امام مقرر ہو جو رعایا میں انصاف کرے اور برابر تقسیم کرے پس اس کی بات سنو اور اطاعت کرو اور بلاشبہ لوگوں کی اصلاح نہیں کرتا مگر امام نیک ہو یا فاجر پس اگر وہ نیک ہے تو نگہبان اور رعایا کے لیے ہے اور اگر فاجر ہے اس کے زمانے میں مومن اپنے رب کی عبادت کرے گا اور فاجر اپنے مقررہ وقت تک عمل کرے گا اور بلاشبہ تم سے عنقریب مجھے برا بھلا کہنے اور مجھ سے برأت کا مطالبہ کیا جائے گا جس آدمی نے مجھے برا بھلا کہا تو میرے لیے بھی اس کو برا بھلا کہنا درست ہے اور میرے دین سے برأت کا اظہار نہ کرنا کیونکہ میں اسلام پر ہوں۔