(۳۸۴۱۰) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ نَمِرٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ بِرِجَالٍ إِلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْت ہَؤُلاَئِ یَتَوَعَّدُونَک فَفَرُّوا ، وَأَخَذْتُ ہَذَا ، قَالَ : أَفَأَقْتُلُ مَنْ لَمْ یَقْتُلْنِی ، قَالَ : إِنَّہُ سَبَّک ، قَالَ : سُبَّہُ ، أَوْ دَعْ۔
(٣٨٤١٠) حضرت کثیر بن نمر سے روایت ہے انھوں نے فرمایا ایک آدمی چند آدمیوں کو حضرت علی کے پاس لے کر آیا اور کہا میں نے ان کو دیکھا ہے کہ آپ کو دھمکی دے کر بھاگ رہے تھے اور میں نے اس کو پکڑ لیا ہے حضرت علی نے ارشاد فرمایا کیا میں قتل کروں ایسے آدمی کو جس نے مجھے قتل نہیں کیا اس آدمی نے کہا اس نے آپ کو برا بھلا کہا ہے تو انھوں نے ارشاد فرمایا اسے برا بھلا کہو یا چھوڑ دو ۔