(۳۸۴۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ ، قَالَ : قامَ سَلَمَۃُ الْجُعْفِیُّ إِلَی رَسُولِ اللہِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَرَأَیْت إِنْ کَانَ عَلَیْنَا مِنْ بَعْدِکَ قَوْمٌ یَأْخُذُونَنَا بِالْحَقِّ وَیَمْنَعُونَ حَقَّ اللہِ ، قَالَ : فَلَمْ یُجِبْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِشَیْئٍ ، قَالَ : ثُمَّ قَامَ الثَّانِیَۃَ فَلَمْ یُجِبْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِشَیْئٍ ، ثُمَّ قَامَ الثَّالِثَۃَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَلَیْہِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَیْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ فَاسْمَعُوا لَہُمْ وَأَطِیعُوا۔ (طبرانی ۶۳۲۲)
(٣٨٤١٦) حضرت علقمہ بن وائل سے روایت ہے انھوں نے فرمایا حضرت سلمہ جعفی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مجلس میں کھڑے ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے بتلائںِ کہ اگر آپ کے بعد ہم پر ایسے لوگ ہوں جو ہم سے حق لے لیں اور اللہ کا حق روکتے ہوں آپ نے ان کا کچھ بھی جواب نہ دیا راوی فرماتے ہیں پھر دوسری مرتبہ کھڑے ہوئے پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب نہ دیا پھر تیسری مرتبہ کھڑے ہوئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ان پر وہ لازم ہے جو وہ بوجھ لادے گئے اور تم پر لازم ہے جو تم بوجھ لادے گئے ہو پس ان کی بات سنو اور اطاعت کرو۔