(۳۸۴۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ بَنِی إسْرَائِیلَ کَانَتْ تَسُوسُہُمْ أَنْبِیَاؤُہُمْ ، کُلَّمَا ذَہَبَ نَبِیٌّ خَلَفَہُ نَبِی ، وَإِنَّہُ لَیْسَ کَائِنًا فِیکُمْ نَبِیٌّ بَعْدِی ، قَالُوا : فَمَا یَکُونُ یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : تَکُونُ خُلَفَائُ وَتَکْثُرُ ، قَالُوا : فَکَیْفَ نَصْنَعُ ، قَالَ : أَوْفُوا بَیْعَۃَ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ ، أَدُّوا الَّذِی عَلَیْکُمْ فَسَیَسْأَلُہُمُ اللَّہُ عَنِ الَّذِی عَلَیْہِمْ۔
(مسلم ۱۴۷۲۔ ابن ماجہ ۲۸۷۱)
(٣٨٤١٥) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بلاشبہ بنی اسرائیل کی قیادت ان کے انبیائ ۔ کرتے تھے جب بھی کوئی نبی دنیا سے چلے جاتے دوسرے نبی ان کے نائب ہوجاتے اور بلاشبہ میرے بعد تمہارے اندر کوئی نبی نہیں ہوگا صحابہ کرام نے عرض کیا کیا ہوگا اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے فرمایا : خلفاء ہوں گے اور کثرت سے ہوں گے صحابہ کرام نے عرض کیا ہم کیسے معاملے کریں آپ نے فرمایا : ایک کے بعد دوسرے کی بیعت کو پورا کرو اور جو تم پر لازم ہو اس کو ادا کرنا اور جو ان پر لازم ہے وہ عنقریب اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا۔