(۳۸۴۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّہُ سَتَکُونُ بَعْدِی أَثَرَۃٌ وَأُمُورٌ تُنْکِرُونَہَا ، قَالَ : فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا تَأْمُرُ مَنْ أَدْرَکَ مِنَّا ذَلِکَ ، قَالَ : تُعْطُونَ الْحَقَّ الَّذِی عَلَیْکُمْ وَتَسْأَلُونَ اللَّہَ الَّذِی لَکُمْ۔ (بخاری ۳۶۰۳۔ مسلم ۱۴۷۲)
(٣٨٤٢٠) حضرت عبداللہ سے روایت ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بلاشبہ عنقریب میرے بعد (تم پر دوسروں کو) ترجیح ہوگی اور ایسے امور ہوں گے جنہیں تم ناپسند سمجھتے ہو راوی نے فرمایا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم سے جو یہ صورتحال پالے اسے آپ کیا حکم دیتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا جو تم پر ہے اسے تم دو اور جو تمہارے لیے ہے وہ اللہ تعالیٰ سے مانگو۔