(۳۸۵۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قالاَ : أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ رُفَیْعٍ أَبِی کَثِیرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ عَلِیًّا یَقُولُ : تَمْتَلِئُ الأَرْضُ ظُلْمًا وَجَوْرًا حَتَّی یَدْخُلَ کُلَّ بَیْتٍ خَوْفٌ وَحَرْبٌ یَسْأَلُونَ دِرْہَمَیْنِ وَجَرِیبَیْنِ فَلاَ یُعْطَوْنَہُ ، فَیَکُونُ تَقْتَالٌ بِتَقْتَالٍ وَتَسْیَارٌ بِتَسْیَارٍ حَتَّی یُحِیطَ اللَّہُ بِہِمْ فِی مِصْرِہم ، ثُمَّ تُمَْلأَ الأَرْضُ عَدْلاً وَقِسْطًا ، وَقَالَ وَکِیعٌ : حَتَّی یُحِیطَ اللَّہُ بِہِمْ فِی مِصْرِہِ۔
(٣٨٥٠١) حضرت رفیع ابی کثیرہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے ابو الحسن علی کو فرماتے ہوئے سنا کہ زمین ظلم اور زیادتی سے بھر جائے گی یہاں تک کہ ہر گھر میں خوف اور لڑائی داخل ہوگی دو درہم اور دو جریب مانگیں گے انھیں نہیں دیا جائے گا (جریب ٨ قفیز کے برابر پیمانے کو کہتے ہیں) لڑائی کے مقابلے میں لڑائی ہوگی اور لشکر لشکروں کے مقابلے میں چلیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کا احاطہ کریں گے ان کے شہر میں پھر زمین عدل و انصاف سے بھر دی جائے گی۔