(۳۸۵۰۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُذَیْفَۃَ یَقُولُ : لَیَأْتِیَنَّ عَلَیْکُمْ زَمَانٌ خَیْرُکُمْ فِیہِ مَنْ لاَ یَأْمُرُ بِمَعْرُوفٍ وَلاَ یَنْہَی عَنْ مُنْکَرٍ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَیَأْتِی عَلَیْنَا زَمَانٌ نَرَی الْمُنْکَرَ فِیہِ فَلاَ نُغَیِّرُہُ ؟ فَلاَ وَاللہِ لَنَفْعَلنَّ ، قَالَ : فَجَعَلَ حُذَیْفَۃُ یَقُولُ بِأُصْبُعِہِ فِی عَیْنِہِ : کَذَبْت وَاللہِ ثَلاَثًا ، قَالَ الرَّجُلُ : فَکَذَبْت وَصَدَقَ۔ (ابو نعیم ۲۷۹)
(٣٨٥٠٤) حضرت حذیفہ سے روایت ہے ضرور بالضرور تم پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں تم میں سے سب سے بہتر وہ آدمی ہوگا جو نیکی کا حکم نہیں کرے گا لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا ہم پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں ہم منکر کو دیکھیں گے اور اسے روکیں گے نہیں نہیں اللہ کی قسم ہم ضرور بالضرور کریں گے راوی فرماتے ہیں حضرت حذیفہ اپنی انگلی سے اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے تو نے خدا کی قسم جھوٹ بولا یہ تین مرتبہ فرمایا اس آدمی نے کہا میں نے جھوٹ بولا اور انھوں نے سچ کہا۔