hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38584

.

ابن أبي شيبة

38584
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۵۸۵) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ بَہْرَامُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَہْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی جُنْدُبُ بْنُ سُفْیَانَ ، رَجُلٍ مِنْ بَجِیلَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَتَکُونُ بَعْدِی فِتَنٌ کَقِطَعِ اللَّیْلِ الْمُظْلِمِ ، تَصْدِمُ الرَّجُلَ کَصَدْمِ جِبَاہِ فُحُولِ الثِّیرَانِ ، یُصْبِحُ الرَّجُلُ فِیہَا مُسْلِمًا وَیُمْسِی کَافِرًا ، وَیُمْسِی مُسْلِمًا وَیُصْبِحُ کَافِرًا ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، فَکَیْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِکَ ؟ قَالَ : ادْخُلُوا بُیُوتَکُمْ وَأَخْمِلُوا ذَکَرَکُمْ ، قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ : أَفَرَأَیْت إِنْ دَخَلَ عَلَی أَحَدِنَا بَیْتَہُ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : فَلْیُمْسِکْ بِیَدَیْہِ وَلْیَکُنْ عَبْدَ اللہِ الْمَقْتُولَ ، وَلاَ یَکُنْ عَبْدَ اللہِ الْقَاتِلَ ، فَإِنَّ الرَّجُلَ یَکُونُ فِی قُبَّۃِ الإِسْلاَم فَیَأْکُلُ مَالَ أَخِیہِ وَیَسْفِکُ دَمَہُ وَیَعْصِی رَبَّہُ وَیَکْفُرُ بِخَالِقِہِ فَتَجِبُ لَہُ جَہَنَّمُ۔
(٣٨٥٨٥) حضرت جندب بن سفیان سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عنقریب میرے بعد فتنے ہوں گے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح لوگ انھیں ایسے ٹکرائیں گے جیسے نر بیلوں کی جماعتیں ٹکراتی ہیں ان میں انسان مسلمان ہونے کی حالت میں صبح کرے گا اور شام کو کافر ہوگا اور شام کو مسلمان ہوگا اور صبح کو کافر ہوجائے گا مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم اس وقت کیا کریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے گھروں میں داخل ہوجانا اور اپنے آپ کو گمنام کرلینا مسلمانوں میں ایک صاحب نے عرض کیا آپ کا کیا خیال ہے اگر ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں کوئی داخل ہوجائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اپنا ہاتھ روکے اور اللہ کا مقتول بندہ بن جائے اور اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے بلاشبہ انسان کا دین قوی ہوتا ہے پس وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے اور اس کا خون بہاتا ہے اور اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے خالق کا انکار کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم واجب ہوجاتی ہے۔