hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38738

.

ابن أبي شيبة

38738
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۷۳۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ مَعْقِلٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : یُوشِکُ أَنْ لاَ تَأْخُذُوا مِنَ الْکُوفَۃِ نَقْدًا وَلاَ دِرْہَمًا ، قُلْتُ : وَکَیْفَ یَا عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ : یَجِیئُ قَوْمٌ کَأَنَّ وُجُوہَہُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَۃُ حَتَّی یَرْبِطُوا خُیُولَہُمْ عَلَی السَّوَادِ فَیُجْلُوکُمْ إِلَی مَنَابِتِ الشِّیحِ حَتَّی یَکُونَ الْبَعِیرُ وَالزَّادُ أَحَبَّ إِلَی أَحَدِکُمْ مِنَ الْقَصْرِ مِنْ قُصُورِکُمْ ہَذِہِ۔
(٣٨٧٣٩) حضرت شداد بن معقل سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ تم کوفہ سے کوئی رقم اور کوئی درہم نہیں لوگے میں نے عرض کیا یہ کیسے ہوگا اے عبداللہ بن مسعود انھوں نے فرمایا ایسے لوگ آئیں گے جن کے چہرے پھولی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑوں کو اطراف میں باندھیں گے اور تمہیں گھاس اگنے کی جگہوں کی طرف نکال دیں گے یہاں تک کہ اونٹ اور زاد راہ تم میں سے کسی ایک کو تمہارے ان محلات میں سے محل سے زیادہ محبوب ہوگا۔