hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38739

.

ابن أبي شيبة

38739
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۷۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ مَعْقِلٍ الأَسَدِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ یَقُولُ : أَوَّلُ مَا تَفْقِدُونَ مِنْ دِینِکُمُ الأَمَانَۃُ ، وَآخِرُ مَا تَفْقِدُونَ مِنْہُ الصَّلاَۃُ ، وَسَیُصَلِّی قَوْمٌ وَلاَ دَیْنَ لَہُمْ ، وَإِنَّ ہَذَا الْقُرْآنَ الَّذِی بَیْنَ أَظْہُرِکُمْ کَأَنَّہُ قَدْ نُزِعَ مِنْکُمْ ، قَالَ : قُلْتُ : کَیْفَ یَا عَبْدَ اللہِ ، وَقَدْ أَثْبَتَہُ اللَّہُ فِی قُلُوبِنَا ، قَالَ : یُسْرَی عَلَیْہِ فِی لَیْلَۃٍ فَتُرْفَعُ الْمَصَاحِفُ وَیُنْزَعُ مَا فِی الْقُلُوبِ ، ثُمَّ تَلاَ : {وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْہَبَنَّ بِالَّذِی أَوْحَیْنَا إلَیْک} إِلَی آخِرِ الآیَۃِ۔
(٣٨٧٤٠) حضرت شداد بن معقل اسدی سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے سنا فرمایا کہ پہلی وہ چیز جو تم اپنے دین سے گم کرو گے امانت ہے اور آخری چیز جو تم دین سے گم کرو گے نماز ہے اور عنقریب لوگ نماز پڑھیں گے اور ان کے پاس دین نہیں ہوگا اور یہ قرآن جو تمہارے درمیان موجود ہے گویا کہ تم سے لے لیا جائے گا فرمایا کہ میں نے عرض کیا یہ کیسے ہوگا اے عبداللہ ! حالانکہ اللہ نے اس کو ہمارے قلوب میں جمایا ہے انھوں نے فرمایا کہ ایک رات میں ان مصاحف کو اٹھا لا جائے گا اور جو قرآن کا حصہ قلوب میں ہوگا اسے نکال لیا جائے گا پھر یہ آیت تلاوت کی (ترجمہ) اور اگر ہم چاہیں تو جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اسے لے جائیں آیت کے اخیر تک۔