hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38770

.

ابن أبي شيبة

38770
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۷۷۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَلاَمَۃَ أَبُو سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الرباب وَصَاحِبٍ لَہُ أَنَّہُمَا سَمِعَا أَبَا ذَرٍّ یَدْعُو ، قَالَ : فَقُلْنَا لَہُ : رَأَیْنَاک صَلَّیْت فِی ہَذَا الْبَلَدِ صَلاَۃً لَمْ نَرَ أَطْوَلَ مَقَامًا وَرُکُوعًا وَسُجُودًا ، فَلَمَّا أَنْ فَرَغْت رَفَعْت یَدَیْک فَدَعَوْت فَتَعَوَّذْت مِنْ یَوْمِ البَلاَئِ وَیَوْمِ الْعَوْرَۃِ ، قَالَ : فَمَا أَنْکَرْتُمْ فَأَخْبَرْنَاہُ ، قَالَ : أَمَّا یَوْمُ البَلاَئِ فَتَلْتَقِی فِئَتَانِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَیَقْتُلُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا وَیَوْمُ الْعَوْرَۃِ إِنَّ النِّسَائَ مِنَ الْمُسْلِمَاتِ یُسْبَیْنَ فَیُکْشَفُ عَنْ سُوقِہِنَ ، فَأَیَّتُہُنَّ أَعْظَمُ سَاقًا اشْتُرِیَتْ عَلَی عِظَمِ سَاقِہَا ، فَدَعَوْت أَنْ لاَ یُدْرِکَنِی ہَذَا الزَّمَانُ ، وَلَعَلَّکُمَا تُدْرِکَانِہِ ، قَالَ : فَقُتِلَ عُثْمَان وَأُرْسِلَ مُعَاوِیَۃُ بْنُ أَبِی أَرْطَاۃَ إِلَی الْیَمَنِ فَسَبَی نِسَائً مِنَ الْمُسْلِمَاتِ فَأُقِمْنَ فِی السُّوقِ۔
(٣٨٧٧١) حضرت ابو الرباب اور ان کے ایک ساتھی سے روایت ہے کہ انھوں نے حصرت ابو ذر کو دعا مانگتے ہوئے سنا فرمایا کہ ہم نے عرض کیا ہم نے آپ کو دیکھا آپ نے اس شہر میں نماز پڑھی ہم نے اس سے زیادہ قیام رکوع اور سجدے کے اعتبار سے لمبی نماز نہیں دیکھی جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور دعا مانگی اور یوم البلاء اور یوم العورۃ کے دن سے پناہ مانگی اس کی کیا وجہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں جو چیز تمہارے لیے اجنبی ہے ہم تمہیں اس کی خبر دیتے ہیں۔ یوم البلائ (مصیبت کا دن) تو اس میں مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں گے اور ایک دوسرے کو قتل کریں گے اور یوم العورۃ (ستر کھولنے کا دن) سے مراد یہ ہے کہ بلاشبہ مسلمان عورتیں قید کی جائیں گی اور ان کی پنڈلیوں کو کھولا جائے گا ان میں سے جو کوئی موٹی پنڈلی والی ہوگی اسے موٹی پنڈلی کی وجہ سے خرید لیا جائے گا میں نے اللہ سے دعا کی کہ مجھے یہ زمانہ نہ پائے اور تم دونوں اس زمانے کو پاؤ گے راوی فرماتے ہیں حضرت عثمان کو شہید کردیا گیا اور حضرت معاویہ نے سیرین ابی ارطاۃ کو یمن بھیجا انھوں نے مسلمان عورتوں کو قید کیا پس ان عورتوں کو بازار میں (بیچنے کے لیے) کھڑا کیا گیا۔