(۳۸۸۱۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی رَبِیعَۃُ بْنُ یَزِیدَ الدِّمَشْقِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ قَیْسٍ ، أَنَّہُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا ، قَالَتْ : أَلاَ أُحَدِّثُک بِحَدِیثٍ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ بَعَثَ إِلَی عُثْمَانَ فَدَعَاہُ فَأَقْبَلَ إلَیْہِ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ : یَا عُثْمَان ، إِنَّ اللَّہَ لَعَلَّہُ یُقْمِصُکَ قَمِیصًا ، فَإِنْ أَرَادُوک عَلَی خَلْعِہِ فَلاَ تَخْلَعْہُ ثَلاَثًا ، فَقُلْتُ : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، أَیْنَ کُنْت عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ ، قَالَتْ : أُنْسِیتُہُ کَأَنْ لَمْ أَسْمَعْہُ۔
(٣٨٨١٠) حضرت سیدہ عائشہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان کو بلانے کے لیے (کسی کو) بھیجا وہ آئے تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا اے عثمان ! بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائیں گے اگر لوگ تجھ سے وہ قمیص اتارنے کا ارادہ کریں تو اسے نہ اتارنا یہ تین مرتبہ فرمایا نعمان بن بشیر فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اے ام المؤمنین آپ نے اب تک یہ حدیث بیان نہیں کی انھوں نے فرمایا مجھے یہ بھول چکی تھی گویا کہ میں نے سنی نہیں تھی۔