hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38813

.

ابن أبي شيبة

38813
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۱۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أَشْرَفَ عَلَیْہُمْ عُثْمَان مِنَ الْقَصْرِ، فَقَالَ : ائْتُونِی بِرَجُلٍ أُتَالِیہِ کِتَابَ اللہِ ، فَأَتَوْہُ بِصَعْصَعَۃَ بْنِ صُوحَانَ ، وَکَانَ شَابًّا ، فَقَالَ : مَا وَجَدْتُمْ أَحَدًا تَأْتُونِی غَیْرَ ہَذَا الشَّابِّ ، قَالَ : فَتَکَلَّمَ صَعْصَعَۃُ بْنُ صُوحَانَ بِکَلاَمُ ، فَقَالَ لَہُ عُثْمَان : اُتْلُ ، فَقَالَ صَعْصَعَۃُ : {أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} فَقَالَ : لَیْسَتْ لَکَ وَلاَ لأَصْحَابِکَ ، وَلَکِنَّہَا لِی وَلأَصْحَابِی ، ثُمَّ تَلاَ عُثْمَان : {أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} حَتَّی بَلَغَ {وَلِلَّہِ عَاقِبَۃُ الأُمُورِ}۔
(٣٨٨١٤) حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ فرمایا حضرت عثمان نے محل سے لوگوں کی طرف جھانکا اور فرمایا میرے پاس ایسا آدمی لاؤ جس کے مقابلے میں اللہ کی کتاب پڑھوں وہ صعصعہ بن صوحان کو لے آئے وہ جوان تھا حضرت عثمان نے فرمایا تم نے اس جوان کے علاوہ کسی اور کو نہ پایا جسے میرے پاس لاتے راوی نے فرمایا کہ صعصہ بن صوحان نے ایک بات کی حضرت عثمان نے اس سے فرمایا پڑھو صعصہ بن صوحان نے { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} آیت پڑھی ترجمہ جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے انھیں اجازت دی جاتی ہے (کہ وہ اپنے دفاع میں لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دلا نے پر پوری طرح قادر ہے۔ حضرت عثمان نے فرمایا نہ تو یہ تیرے لیے ہے اور نہ تیرے ساتھیوں کے لیے لیکن وہ میرے لیے ہے اور میرے ساتھیوں کے لیے ہے پھر حضرت عثمان نے یہ آیت تلاوت فرمائی { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} یہاں تک کہ { وَلِلَّہِ عَاقِبَۃُ الأُمُورِ } تک تلاوت کی۔