hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38846

.

ابن أبي شيبة

38846
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بَکْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِی صَغِیرَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : لَمَّا ذَکَرُوا مِنْ شَأْنِ عُثْمَانَ الَّذِی ذَکَرُوا أَقْبَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِی نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِہِ حَتَّی دَخَلُوا عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ فَقَالُوا : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَلاَ تَرَی مَا قَدْ أَحْدَثَ ہَذَا الرَّجُلُ ، فَقَالَ : بَخٍ بَخٍ فَمَا تَأْمُرُونِی قَالَ : تُرِیدُونَ أَنْ تَکُونُوا مِثْلَ الرُّومِ وَفَارِسَ إِذَا غَضِبُوا عَلَی مَلِکٍ قَتَلُوہُ ، قَدْ وَلاَّہُ اللَّہُ الَّذِی وَلاَّہُ فَہُوَ أَعْلَمُ لَسْتُ بِقَائِلٍ فِی شَأْنِہِ شَیْئًا۔
(٣٨٨٤٧) عمرو بن دینار سے منقول ہے کہتے ہیں جب حضرت عثمان کے بارے میں تذکرہ ہوا جس طرح تذکرے لوگ کرتے ہیں تو عبدالرحمن اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ تشریف لائے اور حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس آئے۔ پس لوگوں نے کہا اے عبدالرحمن کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اس آدمی (حضرت عثمان ) نے کتنی چیزیں پیدا کردیں ؟ حضرت عبدالرحمن نے فرمایا واہ بھئی واہ تم مجھے کس بات کا حکم دے رہے ہو ؟ کیا تم چاہتے ہو تم روم اور فارس والوں کی طرح ہوجاؤ کہ جب وہ اپنے بادشاہ سے ناراض ہوتے تو اسے قتل کردیتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ امارت سونپی ہے کہ وہی زیادہ بہتر جاننے والا ہے میں ان کی شان میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔