hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38847

.

ابن أبي شيبة

38847
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۴۸) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافَ قَالَ : سَأَلَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلاَمٍ ، عَنِ الْخَوَارِجِ ، فَقُلْتُ لَہُمْ : أَطْوَلُ النَّاسِ صَلاَۃً وَأَکْثَرُہُمْ صَوْمًا غَیْرَ أَنَّہُمْ إِذَا خَلَّفُوا الْجِسْرَ أَہَرَاقُوا الدِّمَائَ وَأَخَذُوا الأَمْوَالَ ، قَالَ : لاَ تَسْأَلْ عَنْہُمْ إَلاَّ ذَا أَمَّا إِنِّی قَدْ قُلْتُ لَہُمْ : لاَ تَقْتُلُوا عُثْمَانَ ، دَعُوہُ ، فَوَاللہِ لَئِنْ تَرَکْتُمُوہُ إحْدَی عَشْرَۃَ لَیَمُوتَنَّ عَلَی فِرَاشِہِ مَوْتًا فَلَمْ یَفْعَلُوا وَإِنَّہُ لَمْ یُقْتَلْ نَبِیٌّ إِلاَّ قُتِلَ بِہِ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ النَّاسِ وَلَمْ یُقْتَلْ خَلِیفَۃٌ إِلاَّ قُتِلَ بِہِ خَمْسَۃٌ وَثَلاَثُونَ أَلْفًا۔
(٣٨٨٤٨) بشربن شغاف سے منقول ہیں عبداللہ بن سلام نے خوارج کے بارے میں مجھ سے پوچھا میں نے کہا کہ وہ لمبی نماز پڑھنے والے ہوں گے ، زیادہ روزے رکھنے والے ہوں گے ، مگر یہ کہ جب کسی بہادرشخص کو بادشاہ بنائیں تو خون بہائیں گے اور اموال لوٹ لیں گے پھر فرمایا ان کے بارے میں سوال مت کرو مگر یہ کہ میں نے ان سے کہا کہ تم حضرت عثمان کو شہید نہ کرو اور ان کو چھوڑ دو اللہ کی قسم اگر تم نے اس کو چھوڑ دیا گیارہ دن تک تو ہ اپنے بستر پر خود مرجائیں گے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا جب نبی کو قتل کیا جاتا ہے تو اس کے عوض ستر ہزارانسان قتل ہوتے ہیں اور جب خلیفہ قتل کیا جاتا ہے اس کے عوض پینتیس ہزار انسان قتل ہوتے ہیں۔