hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38855

.

ابن أبي شيبة

38855
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عمْرٍو الْخَارِفِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ أَحَدَ النَّفَرِ الَّذِینَ قَدِمُوا فَنَزَلُوا بِذِی الْمَرْوَۃِ فَأَرْسَلُونَا إِلَی نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجِہِ نَسْأَلُہُمْ : أَنُقْدِمُ ، أَوْ نَرْجِعُ ، وَقِیلَ لَنَا : اجْعَلُوا عَلِیًّا آخِرَ مَنْ تَسْأَلُونَ ، قَالَ : فَسَأَلْنَاہُمْ فَکُلُّہُمْ أَمَرَ بِالْقُدُومِ فَأَتَیْنَا عَلِیًّا فَسَأَلْنَاہُ ، فَقَالَ : سَأَلْتُمْ أَحَدًا قَبْلِی قُلْنَا : نَعَمْ ، قَالَ : فَمَا أَمَرُوکُمْ بِہِ ؟ قُلْنَا : أَمَرُونَا بِالْقُدُومِ ، قَالَ : لَکِنِّی لاَ آمُرُکُمْ ، إِمَّا لاَ ، بَیْضٌ فَلْیُفْرِخْ۔ (ابن سعد ۶۵)
(٣٨٨٥٦) عبید بن عمرو خارفی سے منقول ہے کہ جو لوگ مدینہ آئے تھے ان میں سے میں بھی ایک تھا پس یہ قافلہ ذی مروہ میں ٹھہرا۔ قافلے والوں نے ہمیں اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی ازواج مطہرات (رض) کے پاس بھیجا کہ ہم ان سے یہ سوال کریں کہ ہم مدینہ آجائیں یا لوٹ جائیں اور ہم کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ سب سے آخر میں حضرت علی سے سوال کرنا ہے۔ پس ہم نے ان سے بات کی اور سوال کیا آنے یا واپس لوٹنے کے بارے میں۔ انھوں نے آنے کا مشورہ دیا پھر ہم نے حضرت علی کے پاس پہنچ کر ان سے سوال کیا تو انھوں نے پوچھا کیا تم لوگوں نے مجھ سے پہلے بھی کسی سے یہ سوال کیا تو ہم نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی نے پوچھا انھوں نے کیا حکم دیا ہے ؟ ہم نے کہا آنے کا حکم دیا ہے۔ حضرت علی نے فرمایا لیکن میں تمہیں یہ حکم نہیں دیتا یہ معاملہ ایسا ہے کہ اس کا انجام جلد ظاہر ہوجائے گا۔