(۳۸۸۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عُبَیْدَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إنَّمَا جَعَلَ اللہُ ہَذَا السُّلْطَانُ نَاصِرٌ لِعِبَادِ اللہِ وَدِینِہِ ، فَکَیْفَ مَنْ رَکِبَ ظُلْمًا عَلَی عِبَادِ اللہِ وَاِتَّخَذَ عِبَادَ اللہِ خَوَلاً ، یَحْکُمُونَ فِی دِمَائِہِمْ وَأَمْوَالِہِمْ مَا شَاؤُوا ، وَاللہِ إِنْ یَمْتَنِعْ أَحَد ، وَاللہِ مَا لَقِیَتْ أُمَّۃٌ بَعْدَ نَبِیِّہَا مِنَ الْفِتَنِ وَالذُّلِّ مَا لَقِیَتْ ہَذِہِ بَعْدَ نَبِیِّہَا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٣٨٨٩٢) حسن سے منقول ہے کہ اللہ بادشاہ کو صرف اللہ کے بندوں کی مدد اور اپنے دین کے لیے سلطان بناتا ہے اس کا کیا حال ہوگا جو اللہ کے بندوں پر ظلم کرے اور ان کو اپنا غلام بنالے اور پھر وہ بادشاہ لوگوں کی جانوں اور مالوں کا جس طرح چاہے فیصلہ کرے اللہ کی قسم کوئی منع بھی نہ کرے اللہ کی قسم امت جس فتنے اور ذلت سے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد دوچار ہوئی ہے میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ایسا فتنہ کبھی نہیں دیکھا۔