hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38900

.

ابن أبي شيبة

38900
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۹۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ النَّہَّاسِ بْنِ قَہْمٍ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِی عَمَّارٍ ، قَالَ : قَالَ عَوْفُ بْنُ مَالِکٍ یَا طَاعُونُ خُذْنِی إلَیْک ، فَقَالُوا : أَمَا سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کُلَّمَا طَالَ عُمْرُ الْمُسْلِمِ کَانَ خَیْرًا لَہُ ، قَالَ : بَلَی وَلَکِنِّی أَخَافُ سِتًّا : إمَارَۃَ السُّفَہَائِ ، وَبَیْعَ الْحُکْمِ ، وَسَفْکَ الدَّمِ ، وَقَطِیعَۃَ الرَّحِمِ ، وَکَثْرَۃَ الشُّرَطِ ، وَنُشُوء یَنْشَؤُونَ یَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِیرَ۔ (احمد ۲۲۔ طبرانی ۱۰۵)
(٣٨٩٠١) شداد بن ابی عمار سے منقول ہے کہ عوف بن مالک نے فرمایا اے طاعون مجھے بھی اپنی طرف کھینچ لے لوگوں نے کہا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان نہیں سنا کہ مسلمان کی جتنی لمبی عمر ہوتی ہے اس کے لیے خیر کا باعث ہوتی ہے ؟ تو انھوں نے کہا کیوں نہیں مگر چھ چیزوں سے ڈر لگتا ہے بیوقوفوں کی امارت سے فیصلوں کے بکنے سے، خون بہانے سے، قطع رحمی کرنے سے، پولیس کی کثرت سے اور ایسے امر حادث سے کہ لوگ قرآن کو بانسری بنالیں۔