hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38899

.

ابن أبي شيبة

38899
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۹۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ مَرْدَانُبَۃَ ، عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُثْمَانَ فِی بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِینَۃِ وَہُوَ یَقُولُ : مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَانْہَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ قَبْلَ أَنْ یُسَلَّطَ عَلَیْکُمْ شِرَارُکُمْ ، فَیَدْعُوَا عَلَیْہِمْ خِیَارُکُمْ ، فَلاَ یُسْتَجَابُ لَہُمْ ، قَالَ : وَزَحْمَتُہُ حَمْلُہُ فَأَخَذَ بِعَضُدَیْہِ ، فَقَالَ : لاَ أَمُوتُ حَتَّی تُدْرِکَنِی إمَارَۃُ الصِّبْیَانِ۔
(٣٨٩٠٠) خلیفہ بن سعد سے منقول ہے کہ میں نے حضرت عثمان کو مدینے کے کسی راستے پر جاتے ہوئے دیکھا وہ یہ فرما رہے تھے ! تم نیکی کا حکم کرتے رہو اور بری باتوں سے روکتے رہو قبل اس کے کہ تم پر تمہارے شریر لوگ مسلط کے جائیں پس تمہارے بہترین لوگ ان پر بددعا کریں گے مگر ان کی بددعا قبول نہ ہوگی پھر ان کو تکلیف نے بوجھل کردیا پس ان کو بازؤں سے پکڑا گیا پھر انھوں نے فرمایا میں اس وقت تک نہ مروں گا جب تک کہ مجھے نو عمر لڑکوں کی امارت نہ پالے۔