(۵۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الشَّقَرِیِّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ صَلَّی رَکْعَۃً فَأَحْدَثَ ، فَأَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ فَقَدَّمَہُ ، وَقَدْ فَاتَتْہُ تِلْکَ الرَّکْعَۃُ ، قَالَ : یُصَلِّی بِہِمْ بَقِیَّۃَ صَلاَتِہِمْ ، فَإِذَا أَتَمَّ أَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ مِمَّنْ شَہِدَ تِلْکَ الرَّکْعَۃَ ، فَقَدَّمَہُ فَسَلَّمَ بِہِمْ ، ثُمَّ قَامَ فَقَضَی تِلْکَ الرَّکْعَۃَ۔
(٥٩٤٦) حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے ایک رکعت گذرنے کے بعد امام نے نائب بنایا ہو لیکن اس کی وہ رکعت چھوٹ گئی ہو تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ لوگوں کو باقی نماز پڑھائے، جب نماز پوری کرلے تو ایک ایسے آدمی کو پکڑ کر آگے کر دے جس نے وہ رکعت پڑھی ہو جب وہ سلام پھیرے تو یہ اٹھ کر اپنی نماز مکمل کرلے۔