hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 6089

.

ابن أبي شيبة

6089
Ibn Abi Shaybah
(۶۰۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ کَانَ یُصَلِّی وَبَیْنَ یَدَیْہِ قَوْمٌ یُصَلُّونَ ، فَانْصَرَفُوا ؟ قَالَ : یَتَقَدَّمُ إِلَی الْحَائِطِ بَیْنَ یَدَیْہِ ۔ قَالَ : قُلْتُ : أَفَیَقْرَأُ وَہُوَ یَمْشِی ؟ قَالَ : لاَ ، حَتَّی یَنْتَہِیَ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِی یَقُومُ فِیہِ۔
(٦٠٨٩) اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے آگے کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں پھر وہ چلے جائیں، اب وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اپنی آگے والی دیوار کی طرف بڑھ جائے۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ چلتے ہوئے قرات کرے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ نہیں جب وہ اس جگہ پہنچ جائے جہاں اس نے کھڑا ہونا ہے پھر قرات کرے۔