hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7105

.

ابن أبي شيبة

7105
Ibn Abi Shaybah
(۷۱۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : صَلَّیْت الْغَدَاۃَ ذَاتَ یَوْمٍ وَصَلَّی خَلْفِی عُثْمَانُ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ: فَقَنَتُّ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، قَالَ : فَلَمَّا قَضَیْتُ صَلاَتِی ، قَالَ لِی مَا قُلْتَ فِی قُنُوتِکَ ، قَالَ : فَقُلْتُ ذَکَرْتُ ہَؤُلاَئِ الْکَلِمَاتِ اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنَسْتَغْفِرُک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلاَ نَکْفُرُک وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک الْجِدَّ إنَّ عَذَابَک بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔ فَقَالَ عُثْمَانُ کَذَا کَانَ یَصْنَعُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ۔
(٧١٠٥) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن فجر کی نماز پڑھائی، میرے پیچھے عثمان بن زیاد نے بھی نماز پڑھی۔ میں نے نماز میں قنوت کے کلمات کہے ، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے قنوت میں کیا کہا تھا۔ میں نے کہا کہ میں نے یہ کلمات کہے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ حضرت عثمان بن زیاد نے فرمایا کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان قنوت میں یہی کلمات کہا کرتے تھے۔