(۷۵۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ نُخَامَۃً فِی الْمَسْجِدِ فَمَسَحَہَا ، ثُمَّ قَالَ : إذَا بَزَقَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَبْزُقْ فِی الْقِبْلَۃِ ، وَلاَ عَنْ یَمِینِہِ وَلَکِنْ لِیَبْزُقْ ، عَنْ یَسَارِہِ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِہِ، أَوْ لِیَصْنَعْ، أَوْ لِیَقُلْ ہَکَذَا، ثُمَّ بَزَقَ فِی طَرَفِ ثَوْبِہِ ، ثُمَّ رَدَّہُ عَلَیْہِ۔ (بخاری ۴۱۷۔ دارمی ۱۳۹۶)
(٧٥٢٩) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں تھوک پڑی دیکھی تو اسے صاف کردیا اور فرمایا کہ جب تم میں سے کسی نے تھوکنا ہو تو قبلے کی طرف اور دائیں جانب نہ تھوکے۔ بلکہ اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے یا اپنی بائیں جانب تھوکے۔ اگر جلدی ہو تو یوں کرلے۔ یہ فرما کر آپ نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور اسے مل دیا۔