HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

37838

(۳۷۸۳۹) حَدَّثَنَا قُرَادٌ أَبُو نُوحٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ الْعِجْلِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سِمَاکٌ الْحَنَفِیُّ أَبُو زُمَیْلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ ، نَظَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی أَصْحَابِہِ ، وَہُمْ ثَلاَثُ مِئَۃٍ وَنَیِّفٌ ، وَنَظَرَ إِلَی الْمُشْرِکِینَ فَإِذَا ہُمْ أَلْفٌ وَزِیَادَۃٌ ، فَاسْتَقْبَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَۃَ ، ثُمَّ مَدَّ یَدَیْہِ ، وَعَلَیْہِ رِدَاؤُہُ وَإِزَارُہُ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ أَیْنَ مَا وَعَدْتَنِی ، اللَّہُمَّ إِنْ تُہْلِکْ ہَذِہِ الْعِصَابَۃَ مِنْ أَہْلِ الإِسْلاَمِ لاَ تُعْبَدْ فِی الأَرْضِ أَبَدًا ، قَالَ : فَمَا زَالَ یَسْتَغِیثُ رَبَّہُ وَیَدْعُوہُ حَتَّی سَقَطَ رِدَاؤُہُ ، فَأَتَاہُ أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ : فَأَخَذَ رِدَائَہُ فَرَدَّاہُ ، ثُمَّ الْتَزَمَہُ مِنْ وَرَائِہِ ، ثُمَّ قَالَ : یَا نَبِیَّ اللہِ ، کَفَاکَ مُنَاشَدَتَکَ رَبَّکَ ، فَإِنَّہُ سَیُنْجِزُ لَکَ مَا وَعَدَکَ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ : {إِذْ تَسْتَغِیثُونَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ أَنِّی مُمِدُّکُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ مُرْدِفِینَ} فَلَمَّا کَانَ یَوْمَئِذٍ وَالْتَقَوْا ، ہَزَمَ اللَّہُ الْمُشْرِکِینَ ، فَقُتِلَ مِنْہُمْ سَبْعُونَ رَجُلا ، وَأُسِرَ مِنْہُمْ سَبْعُونَ رَجُلا ، فَاسْتَشَارَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَا بَکْرٍ، وَعُمَرَ ، وَعَلِیًّا ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا نَبِیَّ اللہِ ، ہَؤُلاَئِ بَنُو الْعَمِّ وَالْعَشِیرَۃِ وَالإِخْوَانِ ، فَإِنِّی أَرَی أَنْ تَأْخُذَ مِنْہُمَ الْفِدْیَۃَ ، فَیَکُونُ مَا أَخَذْنَا مِنْہُمْ قُوَّۃً عَلَی الْکُفَّارِ ، وَعَسَی اللَّہُ أَنْ یَہْدِیَہُمْ فَیَکُونُوا لَنَا عَضُدًا۔ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا تَرَی یَا ابْنَ الْخَطَّابِ ؟ قُلْتُ : وَاللہِ مَا أَرَی الَّذِی رَأَی أَبُو بَکْرٍ ، وَلَکِنْ أَرَی أَنْ تُمَکِّنَنِی مِنْ فُلاَنٍ ، قَرِیبًا لِعُمَرَ ، فَأَضْرِبَ عُنُقَہُ ، وَتُمَکِّنَ عَلِیًّا مِنْ عَقِیلٍ فَیَضْرِبَ عُنُقَہُ ، وَتُمَکِّنَ حَمْزَۃَ مِنْ أَخِیہِ فُلاَنٍ فَیَضْرِبَ عُنُقَہُ ، حَتَّی یَعْلَمَ اللَّہُ أَنَّہُ لَیْسَ فِی قُلُوبِنَا ہَوَادَۃٌ لِلْمُشْرِکِینَ ، ہَؤُلاَئِ صَنَادِیدُہُمْ ، وَأَئِمَّتُہُمْ ، وَقَادَتُہُمْ۔ فَہَوِیَ نَبِیُّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ أَبُو بَکْرٍ ، وَلَمْ یَہْوَ مَا قُلْتُ ، فَأَخَذَ مِنْہُمَ الْفِدَائَ۔ فَلَمَّا کَانَ مِنَ الْغَدِ ، قَالَ عُمَرُ : غَدَوْتُ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَإِذَا ہُوَ قَاعِدٌ ، وَأَبُو بَکْرٍ یَبْکِیَانِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ : أَخْبِرْنِی مَاذَا یُبْکِیکَ أَنْتَ وَصَاحِبُکَ ؟ فَإِنْ وَجَدْتُ بُکَائً بَکَیْتُ ، وَإِنْ لَمْ أَجِدْ بُکَائً تَبَاکَیْتُ لِبُکَائِکُمَا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الَّذِی عَرَضَ عَلَیَّ أَصْحَابُکُمْ مِنَ الْفِدَائِ ، لَقَدْ عُرِضَ عَلَیَّ عَذَابُکُمْ أَدْنَی مِنْ ہَذِہِ الشَّجَرَۃِ ، لِشَجَرَۃٍ قَرِیبَۃٍ ، وَأَنْزَلَ اللَّہُ : {مَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَکُونَ لَہُ أَسْرَی حَتَّی یُثْخِنَ فِی الأَرْضِ ، تُرِیدُونَ عَرَضَ الدُّنْیَا} إِلَی قَوْلِہِ : {لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ} مِنَ الْفِدَائِ {عَذَابٌ عَظِیمٌ} ثُمَّ أَحَلَّ لَہُمَ الْغَنَائِمَ۔ فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ أُحُدٍ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ ، عُوقِبُوا بِمَا صَنَعُوا یَوْمَ بَدْرٍ مِنْ أَخْذِہِم الْفِدَائَ ، فَقُتِلَ مِنْہُمْ سَبْعُونَ ، وَفَرَّ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکُسِرَتْ رَبَاعِیَتُہُ ، وَہُشِّمَتِ الْبَیْضَۃُ عَلَی رَأْسِہِ ، وَسَالَ الدَّمُ عَلَی وَجْہِہِ ، وَأَنْزَلَ اللَّہُ : {أَوَ لَمَّا أَصَابَتْکُمْ مُصِیبَۃٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَیْہَا قُلْتُمْ أَنَّی ہَذَا ، قُلْ ہُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِکُمْ ، إِنَّ اللَّہَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ} ، بِأَخْذِکُمُ الْفِدَائَ۔
(٣٧٨٣٩) حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب بدر کا دن تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کی طرف دیکھا۔ تو وہ تین سو سے کچھ زیادہ تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشرکین کو دیکھا تو وہ ایک ہزار سے کچھ زیادہ تھے۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا رُخ مبارک قبلہ کی جانب کرلیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیے۔ اور (اس وقت) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چادر اور ازار بند تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرض کیا۔ اے اللہ ! آپ نے جو مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ کہاں ہے ؟ اے اللہ ! اگر اہل اسلام میں سے یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو (پھر) آپ کی اس دھرتی پر کبھی عبادت نہیں کی جائے گی۔ راوی کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل اپنے رب سے مدد طلب کرتے رہے اور اللہ سے دعا کرتے رہے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چادر مبارک گرگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حضرت ابوبکر حاضر ہوئے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت ابوبکر نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چادر پکڑ لی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (دوبارہ) چادر پہنائی۔ پھر حضرت ابوبکر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سے ساتھ لگ گئے پھر کہا : اے پیغمبر خدا ! آپ نے اپنے پروردگار سے جو مطالبہ کرلیا ہے کافی ہے۔ آپ کا پروردگار عنقریب آپ کے ساتھ کئے ہوئے وعدہ کو پورا کر دے گا۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی {إِذْ تَسْتَغِیثُونَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ أَنِّی مُمِدُّکُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ مُرْدِفِینَ }۔
٢۔ پھر جب یہ دن (بدر کا) آیا اور باہم آمنا سامنا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو شکست دی پس ان میں سے ستر آدمیوں کو قتل کیا گیا اور ستر آدمیوں کو ان میں سے قیدی بنایا گیا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر حضرت عمر اور حضرت علی سے مشورہ کیا۔ تو حضرت ابوبکر نے عرض کیا۔ اے پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ (قیدی) لوگ (ہمارے) چچا زاد، قوم اور بھائیوں میں سے ہیں۔ میری رائے یہ ہے کہ آپ ان سے فدیہ لے لیں۔ پس ان سے ہم جو (فدیہ) لیں گے وہ کفار پر قوت ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے دے تو یہ لوگ ہمارے لیے دست وبازو بن جائیں گے۔
٣۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے خطاب کے بیٹے ! تمہاری کیا رائے ہے ؟ میں نے عرض کیا۔ بخدا ! میری رائے وہ نہیں ہے جو حضرت ابوبکر کی رائے ہے۔ لیکن میری رائے یہ ہے کہ آپ فلاں شخص ، عمر کا رشتہ دار ، کو میرے حوالہ کریں تاکہ میں اس کی گردن مار ڈالوں۔ اور حضرت علی کے حوالہ عقیل کو کریں تاکہ وہ اس کی گردن اڑا دیں۔ تاکہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہوجائے کہ ہمارے دلوں میں مشرکین کے لیے کوئی رحمدلی نہیں ہے۔ یہ لوگ مشرکین کے سرغنہ، لیڈر اور راہنما ہیں۔
٤۔ جو بات حضرت ابوبکر نے پیش فرمائی تھی وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پسند آگئی اور جو بات میں نے عرض کی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ پسند نہ آئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشرکین سے فدیہ وصول کرلیا۔
٥۔ پھر اگلا دن ہوا تو حضرت عمر فرماتے ہیں۔ تو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں صبح کے وقت حاضر ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر دونوں بیٹھے ہوئے رو رہے تھے۔ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے بتائیے ! آپ کو اور آپ کے ساتھی کو کیا چیز رلا رہی ہے ؟ اگر مجھے رونے کی بات معلوم ہوئی تو میں بھی روؤں گا وگرنہ آپ دونوں کے رونے کی وجہ سے میں بتکلف ہی رو لوں گا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے ساتھیوں نے جو فدیہ کے بارے میں میرے سامنے رائے پیش کی تو تحقیق مجھے اس درخت (قریب میں موجود درخت کی طرف اشارہ فرمایا) سے بھی قریب تمہارا عذاب پیش کیا گیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ { مَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَکُونَ لَہُ أَسْرَی حَتَّی یُثْخِنَ فِی الأَرْضِ ، تُرِیدُونَ عَرَضَ الدُّنْیَا } سے لے کر { لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ } یعنی فدیہ { عَذَابٌ عَظِیمٌ} پھر صحابہ کے لیے غنیمتوں کو حلال کردیا گیا۔
٦۔ پھر جب اگلے سال احد کا دن آیا تو صحابہ کرام نے بدر کے دن جو فدیہ لیا تھا اس کا صحابہ کو بدلہ دیا گیا۔ پس صحابہ میں ستر شہید ہوئے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ بھاگ گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے والی رباعی ٹوٹ گئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک پر موجود خود ٹوٹ گئی اور خون آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ے رُخ مبارک پر بہہ پڑا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی { أَوَ لَمَّا أَصَابَتْکُمْ مُصِیبَۃٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَیْہَا قُلْتُمْ أَنَّی ہَذَا ، قُلْ ہُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِکُمْ ، إِنَّ اللَّہَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ} یعنی فدیہ لے کر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔