HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

37839

(۳۷۸۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رُقَیَّۃَ بِنْتَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تُوُفِّیَتْ، فَخَرَجَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی بَدْرٍ، وَہِیَ امْرَأَۃُ عُثْمَانَ، فَتَخَلَّفَ عُثْمَان، وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ یَوْمَئِذٍ ، فَبَیْنَمَا ہُمْ یَدْفِنُونَہَا إِذْ سَمِعَ عُثْمَانُ تَکْبِیرًا ، فَقَالَ : یَا أُسَامَۃُ ، اُنْظُرْ مَا ہَذَا التَّکْبِیرُ؟ فَنَظَرَ، فَإِذَا ہُوَ زَیْدُ بْنُ حَارِثَۃَ عَلَی نَاقَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْجَدْعَائِ ، یُبَشِّرُ بِقَتْلِ أَہْلِ بَدْرٍ مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَقَالَ الْمُنَافِقُونَ : لاَ وَاللہِ مَا ہَذَا بِشَیْئٍ ، مَا ہَذَا إِلاَّ الْبَاطِلُ ، حَتَّی جِیئَ بِہِمْ مُصَفَّدِینَ مُغَلَّلِینَ۔ (حاکم ۲۱۷۔ بیہقی ۱۷۴)
(٣٧٨٤٠) حضرت ہشام ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رقیہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئیں۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کی طرف نکلے ہوئے تھے۔ یہ حضرت عثمان کی اہلیہ تھیں۔ پس حضرت عثمان اور حضرت اسامہ بن زید اس دن پیچھے رہ گئے۔ پھر جب یہ لوگ حضرت زید کو دفن کر رہے تھے تو اس دوران حضرت عثمان نے تکبیر کی آواز سُنی۔ تو حضرت عثمان نے کہا : اے اسامہ ! یہ تکبیر کی آواز کیسی ؟ حضرت اسامہ نے دیکھا وہ حضرت زید بن حارثہ تھے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جدعاء (ناک کٹی) اونٹنی پر سوار تھے اور اہل بدر مشرکوں کی ہلاکت کی بشارت دے رہے تھے۔ (اس پر) منافقین نے کہا : بخدا ! یہ کوئی (معتبر) بات نہیں ہے۔ یہ محض جھوٹ ہے۔ یہاں تک کہ مشرکین کو مقید کر کے اور خوب کس کر لایا گیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔