HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

38056

(۳۸۰۵۷) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : لَمَّا وَادَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَہْلَ مَکَّۃَ ، وَکَانَتْ خُزَاعَۃُ حُلَفَائَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ، وَکَانَتْ بَنُو بَکْرٍ حُلَفَائَ قُرَیْشٍ ، فَدَخَلَتْ خُزَاعَۃُ فِی صُلْحِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَدَخَلَتْ بَنُو بَکْرٍ فِی صُلْحِ قُرَیْشٍ ، فَکَانَ بَیْنَ خُزَاعَۃَ وَبَیْنَ بَنِی بَکْرٍ قِتَالٌ ، فَأَمَدَّتْہُمْ قُرَیْشٌ بِسِلاَحٍ وَطَعَامٍ ، وَظَلَّلُوا عَلَیْہِمْ ، فَظَہَرَتْ بَنُو بَکْرٍ عَلَی خُزَاعَۃَ ، وَقَتَلُوا فِیہِمْ ، فَخَافَتْ قُرَیْشٌ أَنْ یَکُونُوا قَدْ نَقَضُوا ، فَقَالُوا لأَبِی سُفْیَانَ : اذْہَبْ إِلَی مُحَمَّدٍ فَأَجِزِ الْحِلْفَ وَأَصْلِحْ بَیْنَ النَّاسِ۔ فَانْطَلَقَ أَبُو سُفْیَانَ حَتَّی قَدِمَ الْمَدِینَۃَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَدْ جَائَکُمْ أَبُو سُفْیَانَ ، وَسَیَرْجِعُ رَاضِیًا بِغَیْرِ حَاجَتِہِ ، فَأَتَی أَبَا بَکْرٍ ، فَقَالَ : یَا أَبَا بَکْرٍ ، أَجِزِ الْحِلْفَ وَأَصْلِحْ بَیْنَ النَّاسِ ، أَوَ قَالَ : بَیْنَ قَوْمِکَ ، قَالَ : لَیْسَ الأَمْرُ إِلَیَّ ، الأَمْرُ إِلَی اللہِ وَإِلَی رَسُولِہِ ، قَالَ : وَقَدْ قَالَ لَہُ فِیمَا قَالَ : لَیْسَ مِنْ قَوْمٍ ظَلَّلُوا عَلَی قَوْمٍ وَأَمَدُّوہُمْ بِسِلاَحٍ وَطَعَامٍ ، أَنْ یَکُونُوا نَقَضُوا ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : الأَمْرُ إِلَی اللہِ وَإِلَی رَسُولِہِ۔ ثُمَّ أَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ لَہُ نَحْوًا مِمَا قَالَ لأَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : أَنَقَضْتُمْ ؟ فَمَا کَانَ مِنْہُ جَدِیدًا فَأَبْلاَہُ اللَّہُ ، وَمَا کَانَ مِنْہُ شَدِیدًا ، أَوْ مَتِینًا فَقَطَعَہُ اللَّہُ ، فَقَالَ أَبُو سُفْیَانَ : مَا رَأَیْتُ کَالْیَوْمِ شَاہِدَ عَشِیرَۃٍ ، ثُمَّ أَتَی فَاطِمَۃَ ، فَقَالَ : یَا فَاطِمَۃُ ، ہَلْ لَک فِی أَمْرٍ تَسُودِینَ فِیہِ نِسَائَ قَوْمِکَ ، ثُمَّ ذَکَرَ لَہَا نَحْوًا مِمَّا ذَکَرَ لأَبِی بَکْرٍ ، فَقَالَتْ : لَیْسَ الأَمْرُ إِلَی ، الأَمْرُ إِلَی اللہِ وَإِلَی رَسُولِہِ ، ثُمَّ أَتَی عَلِیًّا ، فَقَالَ لَہُ نَحْوًا مِمَا قَالَ لأَبِی بَکْرٍ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : مَا رَأَیْتُ کَالْیَوْمِ رَجُلاً أَضَلَّ ، أَنْتَ سَیِّدُ النَّاسِ ، فَأَجِزْ الْحِلْفَ وَأَصْلِحْ بَیْنَ النَّاسِ ، قَالَ : فَضَرَبَ إِحْدَی یَدَیْہِ عَلَی الأُخْرَی ، وَقَالَ : قَدْ أَجْرَتُ النَّاسَ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ ثُمَّ ذَہَبَ حَتَّی قَدِمَ عَلَی مَکَّۃَ فَأَخْبَرَہُمْ بِمَا صَنَعَ ، فَقَالُوا : وَاللہِ مَا رَأَیْنَا کَالْیَوْمِ وَافِدَ قَوْمٍ ، وَاللہِ مَا أَتَیْتَنَا بِحَرْبٍ فَنَحْذَرَ ، وَلاَ أَتَیْتَنَا بِصُلْحٍ فَنَأْمَنَ ، ارْجِعْ۔ قَالَ: وَقَدِمَ وَافِدُ خُزَاعَۃَ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَہُ بِمَا صَنَعَ الْقَوْمُ ، وَدَعَا إِلَی النُّصْرَۃِ، وَأَنْشَدَہُ فِی ذَلِکَ شِعْرًا : لاَہُمَّ إِنِّی نَاشِدٌ مُحَمَّدًا وَوَالِدًا کُنْتَ وَکُنَّا وَلَدًا وَنَقَضُوا مِیثَاقَک الْمُؤَکَّدَا وَزَعَمْتْ أَنْ لَسْتُ أَدْعُو أَحَدًا وَہُمْ أَتَوْنَا بِالْوَتِیرِ ہُجَّدًا حِلْفَ أَبِینَا وَأَبِیہِ الأَتْلَدَا إِنَّ قُرَیْشًا أَخْلَفُوکَ الْمَوْعِدَا وَجَعَلُوا لِی بِکَدَائٍ رُصَّدَا فَہُمْ أَذَلُّ وَأَقَلُّ عَدَدَا نَتْلُو الْقُرْآنَ رُکَّعًا وَسُجَّدًا ثُمَّتَ أَسْلَمْنَا وَلَمْ نَنْزِعْ یَدًا فَانْصُرْ رَسُولَ اللہِ نَصْرًا أَعْتَدَا وَابْعَثْ جُنُودَ اللہِ تَأْتِی مَدَدًا فِیہِمْ رَسُولُ اللہِ قَدْ تَجَرَّدَا فِی فَیْلَقٍ کَالْبَحْرِ یَأْتِی مُزْبِدَا إِنْ سِیمَ خَسْفًا وَجْہُہُ تَرَبَّدَا قالَ حَمَّادٌ : ہَذَا الشِّعْرُ بَعْضُہُ عَنْ أَیُّوبَ ، وَبَعْضُہُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ حَازِمٍ ، وَأَکْثَرُہُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أسْحَاقَ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی حَدِیثِ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ۔ قَالَ : قَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ : أَتَانِی وَلَمْ أَشْہَدْ بِبَطْحَائِ مَکَّۃ رِجَالُ بَنِی کَعْبٍ تُحَزَّ رِقَابُہَا وَصَفْوَانُ عُودٌ حُزَّ مِنْ وَدَقٍ اسْتِہِ فَذَاکَ أَوَانُ الْحَرْبِ شُدَّ عِصَابُہَا فَلاَ تَجْزَعَنْ یَاابْنَ أَمِّ مُجَالِدٍ فَقَدْ صَرَّحَتْ صِرْفًا وأََعَصل نَابہَا فَیَا لَیْتَ شِعْرِی ہَلْ یَنَالَنَّ مَرَّۃً سُہَیْلَ بْنَ عَمْرٍو حَوْبَہَا وَعِقَابَہَا قالَ : فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالرَّحِیلِ ، فَارْتَحَلُوا ، فَسَارُوا حَتَّی نَزَلُوا مَرًّا ، قَالَ : وَجَائَ أَبُو سُفْیَانَ حَتَّی نَزَلَ مَرًّا لَیْلاً ، قَالَ : فَرَأَی الْعَسْکَرَ وَالنِّیرَانَ ، فَقَالَ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ فَقِیلَ : ہَذِہِ تَمِیمٌ ، مَحَّلَتْ بِلاَدَہَا فَانْتَجَعَتْ بِلاَدَکُمْ ، قَالَ : وَاللہِ ، لَہَؤُلاَئِ أَکْثَرُ مِنْ أَہْلِ مِنًی ، أَوْ قَالَ : مِثُلُ أَہْلِ مِنًی ، فَلَمَّا عَلِمَ أَنَّہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : دُلُّونِی عَلَی الْعَبَّاسِ ، فَأَتَی الْعَبَّاسَ فَأَخْبَرَہُ الْخَبَرَ ، وَذَہَبَ بِہِ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی قُبَّۃٍ لَہُ ، فَقَالَ لَہُ : یَا أَبَا سُفْیَانَ ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ ، فَقَالَ : کَیْفَ أَصْنَعُ بِاللاَّتِ وَالْعُزَّی ؟۔ قَالَ أَیُّوبُ : فَحَدَّثَنِی أَبُو الْخَلِیلِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَہُوَ خَارِجٌ مِنَ الْقُبَّۃِ فِی عُنُقِہِ السَّیْفُ : إِخْرَ عَلَیْہَا ، أَمَّا وَاللہِ أَنْ لَوْ کُنْت خَارِجًا مِنَ الْقُبَّۃِ مَا قُلْتہَا أَبَدًا۔ قَالَ : قَالَ أَبُو سُفْیَانَ : مَنْ ہَذَا ؟ قَالَوا : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ۔ ثُمَّ رَجَعَ إلَی حَدِیثِ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ۔ فَأَسْلَمَ أَبُو سُفْیَانَ ، وَذَہَبَ بِہِ الْعَبَّاسُ إلَی مَنْزِلِہِ ، فَلَمَّا أَصْبَحُوا ثَارَ النَّاسُ لِطَہُورِہِمْ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو سُفْیَانَ : یَا أَبَا الْفَضْلِ ، مَا لِلنَّاسِ ؟ أُمِرُوا بِشَیْئٍ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّہُمْ قَامُوا إِلَی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : فَأَمَرَہُ الْعَبَّاسُ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ ذَہَبَ بِہِ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الصَّلاَۃَ کَبَّرَ ، فَکَبَّرَ النَّاسُ ، ثُمَّ رَکَعَ فَرَکَعُوا ، ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا ، فَقَالَ أَبُو سُفْیَانَ : مَا رَأَیْتُ کَالْیَوْمِ طَاعَۃَ قَوْمٍ جَمَعَہُمْ مِنْ ہَاہُنَا وَہَاہُنَا ، وَلاَ فَارِسَ الأَکارِمَ ، وَلاَ الرُّومَ ذَاتَ الْقُرُونِ ، بِأَطْوَعَ مِنْہُمْ لَہُ۔ قَالَ حَمَّادٌ : وَزَعَمَ یَزِیدُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ أَبَا سُفْیَانَ قَالَ : یَا أَبَا الْفَضْلِ ، أَصْبَحَ ابْنُ أَخِیک وَاللہِ عَظِیمَ الْمُلْکِ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ الْعَبَّاسُ : إِنَّہُ لَیْسَ بِمُلْکٍ وَلَکِنَّہَا النُّبُوَّۃُ ، قَالَ : أَوْ ذَاکَ ، أَوْ ذَاکَ۔ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی حَدِیثِ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ۔ قَالَ : قَالَ أَبُو سُفْیَانَ : وَاصَبَاحَ قُرَیْشٍ ، قَالَ : فَقَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، لَوْ أَذِنْتَ لِی فَأَتَیْتُہُمْ ، فَدَعَوْتُہُمْ ، فَأَمَّنْتُہُمْ ، وَجَعَلْتَ لأَبِی سُفْیَانَ شَیْئًا یُذْکَرُ بِہِ ، فَانْطَلَقَ الْعَبَّاسُ ، فَرَکِبَ بَغْلَۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الشَّہْبَائَ وَانْطَلَقَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رُدُّوا عَلَیَّ أَبِی ، رُدُّوا عَلَیَّ أَبِی، فَإِنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِیہِ ، إِنِّی أَخَافُ أَنْ تَفْعَلَ بِہِ قُرَیْشٌ مَا فَعَلَتْ ثَقِیفٌ بِعُرْوَۃِ بْنِ مَسْعُودٍ ، دَعَاہُمْ إِلَی اللہِ فَقَتَلُوہُ ، أَمَا وَاللہِ لَئِنْ رَکِبُوہَا مِنْہُ لأَضْرِمَنَّہَا عَلَیْہِمْ نَارًا۔ فَانْطَلَقَ الْعَبَّاسُ حَتَّی قَدِمَ مَکَّۃَ ، فَقَالَ : یَا أَہْلَ مَکَّۃَ ، أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ، قَدَ اسْتَبْطِنْتُمْ بِأَشْہَبَ بَاذِلٍ ، وَقَدْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ الزُّبَیْرَ مِنْ قِبَلِ أَعْلَی مَکَّۃَ ، وَبَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ مِنْ قِبَلِ أَسْفَلِ مَکَّۃَ ، فَقَالَ لَہُمُ الْعَبَّاسُ : ہَذَا الزُّبَیْرُ مِنْ قِبَلِ أَعْلَی مَکَّۃَ ، وَہَذَا خَالِدٌ مِنْ قِبَلِ أَسْفَلِ مَکَّۃَ ، وَخَالِدٌ مَا خَالِدٌ ؟ وَخُزَاعَۃُ الْمُجَدَّعَۃُ الأُنُوفِ ، ثُمَّ قَالَ : مَنْ أَلْقَی سِلاَحَہُ فَہُوَ آمِنٌ ، ثُمَّ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَتَرَامَوْا بِشَیْئٍ مِنَ النَّبْلِ۔ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ظَہَرَ عَلَیْہِمْ ، فَأَمَّنَ النَّاسَ إِلاَّ خُزَاعَۃَ مِنْ بَنِی بَکْرٍ ، فَذَکَرَ أَرْبَعَۃً : مِقْیَسَ بْنَ صَبَابَۃَ ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی سَرْحٍ ، وَابْنَ خَطَلٍ ، وَسَارَۃَ مَوْلاَۃَ بَنِی ہَاشِمٍ ، قَالَ حَمَّادٌ : سَارَۃُ ، فِی حَدِیثِ أَیُّوبَ ، وَفِی حَدِیثِ غَیْرِہِ : قَالَ : فَقَتَلَہُمْ خُزَاعَۃُ إِلَی نِصْفِ النَّہَارِ ، وَأَنْزَلَ اللَّہُ : {أَلاَ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَکَثُوا أَیْمَانَہُمْ وَہَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَہُمْ بَدَؤُوکُمْ أَوَّلَ مَرَّۃٍ ، أَتَخْشَوْنَہُمْ ، فَاللَّہُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْہُ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِینَ ، قَاتِلُوہُمْ یُعَذِّبْہُمُ اللَّہُ بِأَیْدِیکُمْ وَیُخْزِہِمْ ، وَیَنْصُرْکُمْ عَلَیْہِمْ ، وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ} قَالَ : خُزَاعَۃُ ، {وَیُذْہِبْ غَیْظَ قُلُوبِہِمْ} قَالَ : خُزَاعَۃُ ، {وَیَتُوبُ اللَّہُ عَلَی مَنْ یَشَائُ} قَالَ : خُزَاعَۃُ۔
(٣٨٠٥٧) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب اہل مکہ کے ساتھ صلح کی اور قبیلہ خزاعہ والے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جاہلیت میں بھی حلیف تھے اور بنو بکر قریش کے حلیف تھے۔ لہٰذا (اس صلح میں بھی) خزاعہ والے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صلح میں داخل ہوگئے اور بنو بکر قریش کی صلح میں داخل ہوگئے۔ پھر بنو خزاعہ اور بنو بکر میں کوئی لڑائی ہوئی تو قریش نے بنو بکر کی اسلحہ اور کھانے کے ساتھ خوب مدد کی۔ اور (گویا) ان پر سایہ فگن ہوگئے۔ پس بنو بکر، قبیلہ خزاعہ پر غالب آگئے اور بنو بکر نے قبیلہ خزاعہ کے بہت لوگ قتل کئے۔ پھر قریش کو یہ خیال ہوا کہ وہ اپنا عہد (جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کیا ہو) توڑ چکے ہیں۔ تو انھوں نے ابو سفیان سے کہا۔ جاؤ محمد کی طرف اور معاہدہ کی تجدید کرو ا لو اور لوگوں میں صلح کروا لو۔
٢۔ ابو سفیان چل پڑا یہاں تک کہ وہ مدینہ میں پہنچا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ تحقیق تمہارے پاس ابوسفیان آ رہا ہے اور عنقریب وہ اپنی حاجت (پوری کئے) بغیر واپس پلٹے گا۔ چنانچہ ابو سفیان، حضرت ابوبکر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ اے ابوبکر ! معاہدہ کو برقرار رکھو اور لوگوں کے درمیان صلح ہی رہنے دو ۔ یا یہ الفاظ کہے کہ ۔۔۔ اپنی قوم کے درمیان صلح ہی رہنے دو ۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا۔ یہ معاملہ میرے بس میں نہیں ہے یہ تو اللہ اور اس کے رسول کے بس میں ہے۔ راوی کہتے ہیں : ابو سفیان نے جو باتیں حضرت ابوبکر سے کہیں ان میں یہ بات بھی تھی کہ۔ یہ بات نہیں ہے کہ اگر کسی قوم نے دوسری قوم کو اسلحہ اور کھانے کے ذریعہ سے مدد کی ہو اور ان پر سایہ کیا ہو تو وہ عہد کو توڑنے والے ہوں۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا۔ یہ معاملہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بس میں ہے۔
٣۔ پھر ابو سفیان حضرت عمر بن خطاب کے پاس آیا اور ان سے بھی ویسی باتیں کہیں جیسی باتیں اس نے حضرت ابوبکر سے کہی تھیں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر نے اس سے پوچھا۔ کیا تم نے عہد توڑ دیا ہے ؟ پس اس بارے میں جو نئی بات تھی اس کو اللہ تعالیٰ نے پرانا کردیا ہے اور جو مضبوط اور سخت بات تھی اس کو اللہ تعالیٰ نے توڑ ڈالا ہے۔ ابو سفیان کہتا ہے میں نے اس د ن کی طرح قوم کو نہیں دیکھا ؟ پھر ابو سفیان حضرت فاطمہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ اے فاطمہ ! کیا تم وہ کام کرو گی جس میں تم اپنی قوم کی خواتین کی سیادت کرو۔ پھر ابو سفیان نے ان سے بھی ویسی بات ذکر کی جیسی بات اس نے حضرت ابوبکر سے کہی تھی۔ حضرت فاطمہ نے جواب دیا۔ یہ معاملہ میرے اختیار میں نہیں ہے (بلکہ) یہ معاملہ تو اللہ اور اس کے رسول کے اختیار میں ہے۔ پھر ابو سفیان، حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوا اور ویسی بات ہی کہی جیسی بات حضرت ابوبکر سے کہی تھی۔ حضرت علی نے اس کو جواب دیا۔ میں نے آج کے دن (کے آدمی) کی طرح کوئی گمراہ آدمی نہیں دیکھا ! تم تو لوگوں کے سردار ہو پس تم معاہدہ کو برقرار رکھو اور لوگوں کے درمیان صلح کرواؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ ابو سفیان نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارا اور کہنے لگا۔ تحقیق میں نے لوگوں میں سے بعض کو بعض سے پناہ دے دی ہے۔
٤۔ پھر ابو سفیان چل پڑا یہاں تک کہ وہ اہل مکہ کے پاس پہنچا اور انھیں وہ بات بتلائی جو اس نے سرانجام دی تھی۔ تو انھوں نے (آگے سے) کہا۔ خدا کی قسم ! ہم نے آج کے دن (کے آدمی) کی طرح کوئی قوم کا نمائندہ نہیں دیکھا۔ بخدا ! نہ تو تم جنگ کی خبر ہمارے پاس لائے ہو کہ ہم (اس سے) بچاؤ کریں اور نہ ہی تم ہمارے پاس صلح کی خبر لے کر آئے ہو کہ ہم مامون ہوجائیں۔ (لہٰذا) تم واپس جاؤ۔
٥۔ راوی کہتے ہیں : (اتنے میں) قبیلہ خزاعہ کا نمائندہ وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پہنچ گیا اور اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مشرکین مکہ کے کئے کی خبر سنائی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مدد کے لیے بلایا اور اس بات کو اس نے ان شعروں میں بیان کیا۔
اے اللہ ! محمد کو اپنے اور ان کے آباء کا پرانا عہد یاد دلاتا ہوں۔
اور (یہ بات کہ) آپ والد ہیں اور ہم بیٹے ہیں۔ بلاشبہ قریش نے آپ کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے۔
اور انھوں نے آپ کے پختہ عہد کو توڑ ڈالا ہے اور انھوں نے ہمارے لیے مقما کداء میں گھات لگایا ہے۔
اور انھوں نے یہ سمجھا ہے کہ میں کسی کو (مدد کے لئے) نہیں بلاؤں گا ۔ حالانکہ وہ لوگ تو تعداد میں تھوڑے اور ذلیل ہیں۔
وہ لوگ ہم پر مقام ونیر میں صبح کو حملہ آور ہوئے جبکہ ہم رکوع اور سجدہ کی حالت میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے۔
ہم نے اسلام قبول کیا ہے اور اپنا ہاتھ واپس نہیں کھینچا۔ پس ۔۔۔ اے اللہ کے رسول۔۔۔ خوب سخت مدد کیجئے۔
اور آپ اللہ کے لشکروں کو ابھاریں پس یہ آپ کے پاس مدد کیلئے ایسے سمندروں کی طرح آئیں گے جو جھاگ مار رہا ہو۔
اور ان میں اللہ کے رسول بھی ہوں جن کی تلوار نیام سے باہر ہو ۔ کہ اگر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کو نقصان پہنچانا چاہیں تو آپ کا چہرہ غضب کی وجہ سے تمتمانے لگے۔
حماد راوی کہتے ہیں۔ ان اشعار میں سے بعض حضرت ایوب (کی روایت) سے ہیں اور بعض دیگر اشعار حضرت یزید بن حازم (کی روایت) سے ہیں اور ان میں سے اکثر اشعار محمد بن اسحق (کی روایت) سے ہیں۔ پھر راوی دوبارہ ایوب کی عکرمہ سے روایت کی طرف لوٹے۔
٦۔ اور فرمایا : حضرت حسان بن ثابت نے شعر کہے۔
” مجھے افسوس ہے کہ ہم مکہ کی وادی میں بنو کعب کے ان لوگوں کی مدد نہ کرسکے جن کی گردنیں کاٹی جا رہی تھیں، صفوان اس بوڑھے اونٹ کی مانند ہے جس کی سرین کے سوراخ کو کشادہ کیا گیا ہو، پس یہ تو جنگ کا وقت تھا جس میں جنگ کو خوب بھڑکایا گیا تھا، اے ام مجالد کے بٹے ک ! جب جنگ کا میدان گرم ہوجائے اور لڑائی اپنی تیزی دکھانے لگے تو ہم سے مامون ہو کے نہ بیٹھ جا، کاش میرے اشعار، میرے نیزے کی نوک اور میرے نیزے کی سزا سہیل بن عمرو کو جا پہنچتی۔ “
٧۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا تو لوگوں نے کوچ کرلیا اور روانہ ہو کر چل دیئے یہاں تک کہ صحابہ مقام مرالظہران میں اترے۔ راوی کہتے ہیں : ابو سفیان (بھی) آ رہا تھا یہاں تک کہ وہ بھی رات کے وقت مقام مرالظہران میں اترا۔ راوی کہتے ہیں : اس نے لشکر اور آگ کو دیکھا تو پوچھنے لگا۔ یہ کون لوگ ہیں ؟ کسی نے (جواباً ) کہا یہ بنو تمیم ہیں ان کے علاقوں میں خشک سالی آگئی ہے اور یہ تمہارے علاقوں میں گزر بسر کے لیے آئے ہیں۔ ابو سفیان نے کہا۔ بخدا ! یہ لوگ تو اہل منیٰ سے بھی زیادہ ہیں۔ یا یہ کہا : اہل منیٰ کے مثل ہیں۔ پھر جب اس کو اس بات کا علم ہوا کہ یہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (کا لشکر) ہے تو اس نے کہا۔ حضرت عباس کی طرف میری راہ نمائی کرو۔ چنانچہ یہ حضرت عباس کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے قبہ میں تشریف فرما تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو سفیان سے کہا۔ اے ابو سفیان ! اسلام لے آؤ۔ سلامتی پا جاؤ گے۔ اس نے آگے سے جواب دیا۔ میں لات اور عزی کا کیا کروں گا ؟
٨۔ راوی ایوب کہتے ہیں کہ مجھے ابو الخلیل نے یہ روایت سعید بن جبیر کے حوالہ سے بیان کی کہ حضرت عمر بن خطاب نے ابو سفیان سے کہا : حضرت عمر قبہ سے باہر تھے اور ان کی گردن میں تلوار تھی۔ اس پر لید کر دے۔ ہاں بخدا ! اگر تم قبہ سے باہر ہوتے تو میں تمہیں یہ بات کبھی نہ کہتا۔
٩۔ راوی کہتے ہیں۔ ابو سفیان نے پوچھا۔ یہ کون شخص ہے ؟ صحابہ کرام نے جواب دیا یہ عمر بن خطاب ہے۔
١٠۔ پھر راوی حضرت ایوب کی عکرمہ سے روایت کی طرف متوجہ ہوئے۔
١١۔ پھر ابو سفیان نے اسلام قبول کرلیا اور حضرت عباس انھیں لے کر اپنی منزل کی طرف چل پڑے۔ پھر جب صبح ہوئی تو لوگ اپنے اپنے وضو کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ۔ راوی کہتے ہیں : ابو سفیان نے پوچھا : اے ابو الفضل ! لوگوں کو کیا ہوگیا ہے ؟ انھیں کس کام کا حکم دیا گیا ہے ؟ حضرت عباس نے جواب دیا : نہیں ! بلکہ یہ لوگ نماز قائم کرنے کے لیے اٹھے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : پھر حضرت عباس نے ابو سفیان کو کہا تو انھوں نے بھی وضو کیا اور پھر حضرت عباس انھیں لے کر جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پہنچ گئے ۔ پس جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں شروع ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور لوگوں نے بھی تکبیر کہی ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا اور لوگوں نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر مبارک اٹھایا اور لوگوں نے اپنے سروں کو اٹھایا ۔ (یہ منظر دیکھ کر) ابو سفیان نے کہا ۔ میں نے آج کے دن (کی اطاعت) سے بڑھ کر کسی قوم کی شروع سے آخر تک ، ساری جماعت کی ایسی اطاعت نہیں دیکھی۔ نہ تو فارس کے معززین کی اور نہ ہی مقتدر روم کی۔ کہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت سے زیادہ مطیع ہوں۔
١٢۔ حماد راوی کہتے ہیں : یزید بن حازم حضرت عکرمہ سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ ابو سفیان نے کہا۔ اے ابو الفضل ! خدا کی قسم ! تیرا بھتیجا تو بڑی بادشاہی کا مالک ہوگیا ہے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عباس نے ابو سفیان سے کہا۔ یہ بادشاہت نہیں ہے بلکہ یہ تو نبوت ہے۔ ابو سفیان نے کہا : ہاں وہی ہے، ہاں وہی ہے۔
١٣۔ پھر راوی عکرمہ کے واسطہ سے ایوب کی طرف لوٹے اور کہا۔ ابو سفیان نے کہا۔ قریش کی صبح کیسی ہے ؟ راوی کہتے ہیں : حضرت عباس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں ان کے پاس جاؤں اور انھیں دعوت دوں اور میں انھیں امن دے دوں۔ آپ ابو سفیان کے لیے کوئی ایسی چیز مقرر فرما دیں ۔ جس سے ان کو یاد کیا جائے۔ چنانچہ حضرت عباس چل پڑے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کالے سفید بالوں والی پیشانی کے خچر پر سوار ہو کر چل پڑے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ میرے باپ کو میری طرف واپس کرو۔ میرے باپ کو میری طرف واپس کرو۔ کیونکہ آدمی کا چچا آدمی کے والد کے مثل ہوتا ہے۔ مجھے اس بات کا خوف ہے کہ قریش ان کے ساتھ وہی معاملہ کریں گے جو قبیلہ ثقیف نے عروہ بن مسعود کے ساتھ کیا تھا۔ کہ انھوں نے تو ثقفا والوں کو اللہ کی طرف دعوت دی اور انھوں نے عروہ کو قتل کردیا۔ خبردار ! بخدا اگر وہ لوگ حضرت عباس کے خلاف کھڑے ہوئے تو میں انھیں آگ میں جلا دوں گا۔
١٤۔ پس حضرت عباس (وہاں سے) چلے یہاں تک کہ مکہ میں پہنچ گئے اور فرمایا : اے مکہ والو ! اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے۔ تم لوگوں کو ایک شدید معاملہ درپیش ہوچکا ہے۔ ” تحقیق جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زبیر کو مکہ کے بالائی طرف سے بھیجا تھا اور حضرت خالد بن الولید کو مکہ کے نچلے حصہ کی طرف روانہ فرمایا تھا۔ چنانچہ حضرت عباس نے ان لوگوں سے کہا۔ یہ مکہ کے بالائی حصہ سے زبیر آ رہے ہیں اور مکہ کے تحتانی حصہ سے حضرت خالد بن الولید آ رہے ہیں۔ اور خالد کے بارے میں جانتے ہو کہ خالد، کون خالد ؟ اور خزاعہ قبیلہ جن کے ناک کٹے ہوئے ہیں۔ پھر آپ سے فرمایا : جو کوئی اپنا اسلحہ ڈال دے گا وہ امن پالے گا پھر (اس کے بعد) جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو مخالفین نے تھوڑی سی تیر اندازی کی۔
١٥۔ (لیکن) پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان (مخالفین) پر غلبہ حاصل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام لوگوں کو امن دے دیا۔ سوائے خزاعہ اور بنو بکر کے۔ پھر راوی نے چار نام ذکر فرمائے۔ مقیس بن صبابۃ، عبداللہ بن ابی سرح ، ابن خطل، بنی ہاشم کی لونڈی سارہ، حماد راوی کہتے ہیں : حدیث ایوب میں ” سارہ “ کا ذکر ہے اور اس کے سوا دیگر حدیثوں میں ہے۔ راوی کہتے ہیں : پس خزاعہ نے آدھا دن لڑائی کی۔ اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ (ترجمہ) ۔ کیا تم ان لوگوں سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑا اور رسول کو (وطن سے) نکالنے کا ارادہ کیا اور وہی ہیں جنہوں نے تمہارے خلاف (چھیڑ چھاڑ کرنے میں) پہلی کی۔ کیا تم ان سے ڈرتے ہو ؟ (اگر ایسا ہے) تو اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہے کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم مؤمن ہو۔ ان سے جنگ کرو تاکہ اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلوائے، انھیں رسوا کرے، ان کے خلاف تمہاری مدد کرے اور مومنوں کے دل ٹھنڈے کر دے (راوی کہتے ہی) اس سے خزاعہ مراد ہیں) اور ان کے دل کی کڑھن دور کر دے (مراد خزاعہ) اور جس کی چاہے توبہ قبول کرے (خزاعہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔